گلگت،حکومت اپنی تجوریاں بھرنے کی بجائے غریبوں کے مسائل حل کرے ، حکومت میرٹ کے نام پر غریبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے
  12  جنوری‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت ( نامہ نگار خصوصی ) حکومت اپنی تجوریاں بھرنے کی بجائے غریبوں کے مسائل حل کرے ، حکومت میرٹ کے نام پر غریبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے ، کفر کی حکومت تو قائم رہ سکتی ہے ظلم کی نہیں ، حکمرانوں سے بہتر سیاست کرنا جانتے ہیں آج کل کرپشن ، لوٹ مار فراڈ دھوکہ دہی کو سیاست کا نام دیا گیا ہے ، کنٹیجنٹ ملازمین کے مسائل فوری طور پر حل ئے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار خطیب جامع موتی مسجدمولانا حفظ خلیل احمد نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے سیاست کا مقصد کرپشن کرنا ، جھوٹ بالنا اور فراڈ کرنا بنا لیا ہے

جبکہ سیاست کا مقصد اور مطلب انسانیت کی دمت کرنا معاشرے کی اصلاح کرنا ، ظلم کا خاتمہ اور نظام عدم کا قیام ہے ، حکمرانوں سے بہتر سیاست کر سکتے ہیں اور کیا بھی ہے ۔ آج کئی دنوں سے غریب لوگت شدید سردی میں کھلے آسمان تلے روڈ پر دھرنا دئیے بیٹھے ہیں حکمران ٹس سے مس نہے ں، غریب ملازمین دس دس پندرہ پندرہ سالوں سے اداروں میں خدمات انجام دے رہے ہیں آج انہیں ٹیسٹ انٹرویو کے نام پر فارگ کرنا ظلم و زیادتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کفر کی حکومت تو قائم ہو سکتی ہے لیکن ظلم کی نہیں ، حکمران اپنے رویوں پر نظر ثانی کریں ، غریب عوام کے مسائل حل کرے ، صرف اپنی تجوریاں نہ بھریں ۔ کرپشن ختم کرنے کے نام پر کرپشن ہو رہی ہے ، میرٹ کے نام پر میرٹ کا قتل عام ہو رہا ہے ، حکمران اپنے اداروں پر غور کرے ، ہم عرض کرینگے تو شکایت ہوگی


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved