سکردو،انسانی حقوق کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے یادگار شہیداء سکردو میں انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کی یاد میں شمعیں روشن
  12  فروری‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

سکردو(اوصاف نیوز) انسانی حقوق کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے یادگار شہیداء سکردو میں انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کی یاد میں شمعیں روشن کی گئی یادگار شہیداء پر شعمیں روشن کرنے کی تقریب میں صحافیوں سول سوسائٹی کے ممبران اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، عاصمہ جہانگیر کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کے بعد انسانی حقوق کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے نامور قانون دان ، بشارت غازی ، سینئر صحافی قاسم بٹ ، وزیر مظفر حسین ، پریس کلب سکردو کے جنرل سکرٹیری غلام علی وفا ،شیبر ملیار اور دیگر نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر ایک تحریک کا نام تھیں انہوں نے اپنی پوری زندگی محروم طبقات کے لیے آواز بلند کرتے ہوئے گزاری ،

عاصمہ جہانگیر کی ناگہانی موت سے قوم ایک باصلاحیت نڈر اور اُصول پسند خاتون سے محروم ہو گئی ، عاصمہ نے ہمیشہ ہر دور میں ظالم قوقتوں کے خلاف آواز بلند کی اور انہیں حق و صداقت کی آواز بلند کرنے کی پادش میں قید و بند کی صعبتیں بھی برداشت کرنی پڑیں قوم ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی ان کی موت سے انسانی حقوق کے کارکنان بے سہارا ہو گئی ،عاصمہ جہانگیر کا کوئی ثانی نہیں ، شمعیں جلانے کی تقریب کے بعد عاصمہ جہانگیر کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں بھی مانگی گئی


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved