ضلع نگر میں روایتی زراعت و آبپاشی کا سلسلہ شروع،عوام اپنی روایتی انداز میں نالہ جات سے آب رسانی کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت بل صفائی مہم کا آغاز
  12  فروری‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

نگر ( اقبال راجوا خصوصی رپورٹ) ضلع نگر میں روایتی زراعت و آبپاشی کا سلسلہ شروع،عوام اپنی روایتی انداز میں نالہ جات سے آب رسانی کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت بل صفائی مہم کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع نگر کے نشیبی اور معتدل آب و ہوا والے دو فصلی علاقوں میں عوام نے روایتی طور پر زراعت و آبپاشی کا کام شروع کیا ہے ۔ ہیڈ کوارٹر سے متصل شہری علاقوں چھلت بالا،چھلت پائین ، سونیکوٹ، اکبر آباد اور رابٹ پائین کے ساتھ بڈہ لس اورسکندرآباد ویلیز میں بھی کھیتی باڑی کے کام کا آغاز ہو گیا ہے ۔ عوامی سطح پر ان مقامات پر ہر علاقے میں اللہ کے پاک نام ہفتے کے نیک دنوں میں ایک نیک دن اجتماعی کھانے(ؓؓؓؓؓؓؓؓؓؓؓؓؓؓ خُدائی) کا بندوبست کیا جاتا ہے اور اسی سال کی بہترین فصل کے لئے کسی بھی عوامی مرکزی مقام یا مسجد یا کمیونیٹی سینٹر میں خصوصی دعا کر ا دی جاتی ہے۔ خدائی کے اس رسم میں بڑی بڑی دیگوں میںؓ ؓؓؓؓؓؓؓؓؓؓؓؓؓؓؓؓؓؓؓؓؓؓؓؓؓجولی (ترکاری یعنی قورمہ نما کھانا) تیار کر کے گھروں سے روایتی پتلے اور باریک مگر سائز میں بڑیپھا پاوے( یعنی چپاتیاں) پکا کر ایک جگہ جمع کرتے ہیں اور نوجوان رضاکار علاقے کے نوجوان ۔بزرگ

،بچے اور خواتین میں بری تھالیوں میں پیش کرتے ہیں۔ کھانے کے بعد کسی سید بزرگ کے ساتھ اجتماعی دعا کرادی جاتی ہے تاکہ فصل اچھی اور زمینی آفات سے محفوظ رہے۔ اگلے دن ہر گھر سے ایک نوجوان تگڑا مرد بل صفائی مہم کے لئے صبح سویرے نکل جاتا ہے ۔نالے سے لیکر بل کے اس حصے تک جہاں سے پانی مختلف سمتوں تقسیم ہو جاتا ہے مکمل ساف کیا جاتا ہے اور پانی بلوں میں چھوڑ دیا جاتا ہے ، کسان اسی پانی سے اپنے چھوٹے چھوٹے کھیتوں میں آبپاشی کرتے ہیں اور کھیت کو تر وتر کرنے کے ایک ہفتے بعد گندم ،آلو اور دیگر اجناس کی بیجائی کرتے ہیں۔ ان دنوں ان علاقوں میں مختلف مارکیٹوں میں جگلوٹ،تھلیچی،جلال آباد ، چھموگڑھ اور اوشیکھنداس سے لائے گئے مختلف پھلدار درختوں کا بھی نرسریاں لگائی ہوئی ہیں جہاں سے کسان اپنی ضرورت کے پودے خرید کر اپنے باغوں اور کھیتوں میں لگا دیتے ہیں ۔ جبکہ ضلع نگر کے ٹھنڈے بالائی اور ایک فصلی علاقوں میں موسم کی پہلی فصل مارچ سے شروع کی جاتی ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved