پولیو مہم کے دوران غفلت برتنے والے عملے کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگیِ ڈپٹی کمشنر ہنزہ
  12  فروری‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

ہنزہ (بیورو رپورٹ)پولیو مہم کے دوران غفلت برتنے والے عملے کی خلاف سخت کاروائی کی جائے گی جس کے لئے عوام اور میڈیا کو اپنی کردار ادا کر ناپڑے گا، جبکہ دوسری جانب عوام مہم مہم کو کامیاب بنانے کے لئے انتظامیہ کے ساتھ دے، ان خیالات اظہار ڈی سی ہنزہ کپٹن (ر) سید علی اصغر نے پولیو مہم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب کرنے کے لئے ضلع کے سرکاری و غیر سرکاری ادارے دن رات کھڑے ہیں انشااللہ اس روانڈ میں بھی اپنی تارگٹ کوپورا کرتے ہوئے بچوں کو پولیو قطرے پلائی جائینگے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ کہ(ر) سیدعلی اصغر نے پولیو نے افتتاحی تقریب میں ماوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اج کا ایک قطرہ بچے کو زندگی بھر کے لئے صحت مند ثابت ہو تا ہیں اسلیئے چاہیےء کی اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلا کر ایک قومی اور مزہبی فریضہ ادا کر ے ڈی سی ہنزہ نے تقریب میں شریک ماوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے

بچوں کے لئے نقد انعام بھی دیے دیا۔تقریب میں کہا کہ محکمہ پولیس ہنزہ پولیو عملے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ضلع کے اندورن اور خارجی راستوں اور چیک پوسٹوں پرکڑی نگرانی رکھے تاکہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے سے محروم نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ محکمے صحت کے تمام عہدداروں اورممبران سے امید اور توقع کرتا ہوں کہ اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کر دار ادا کرئینگے جبکہ دوسری جانب سختی سے ہداہت کی کہ ضلع کے اندورن اور بیرون جانے والے گاڑیوں کی چیکنگ کرتے ہوئے پولیو کے قطرے پلانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑے گے۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شیر حافظ نے کہا کہ گزشتہ روانڈ کی طرح اس دفعہ بھی پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں ضلعی انتظامیہ نے بھر پور تعاون کیا ہے انشاللہ اس راونڈ میں بھی انتظامیہ ، پولیس اور دیگر لائین ڈیپارنمنٹ پولیو مہم کا کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرئینگے گزشتہ کی راونڈ کی طرح ضلع بھر میں پولیو کے قطرے پلانے کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہے جہاں پر پانچ سال سے کم عمر 6767بچوں کی تارگٹ کو پورا کرتے ہوئے پولیو کے قطرے پلائے جائینگے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved