گلگت سٹی پولیس کا کومبنگ آپریشن ،بغیر شناختی کارڈ کے 80 مشکوک افراد گرفتار
  12  فروری‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت (وقائع نگار خصوصی ) گلگت سٹی پولیس کا کومبنگ آپریشن ،بغیر شناختی کارڈ کے 80 مشکوک افراد گرفتار ، پریڈ شناخت کے بعد 60 افراد ضمانت پر رہا جبکہ بغیر شناختی کارڈ کے 13 افراد کو گلگت سے بدر کردیا گیا۔ پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے ٹاسک کے مطابق گلگت کو منشیات فروشوں ، جرائم پیشہ اور مشکوک افراد سے پاک خطہ بنایا جائیگا۔ ایس ایچ او سٹی سید مرتضیٰ شاہ کا اوصاف سے خصوصی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق ائی جی بی گلگت بلتستان صابر احمد کے حکم پر ایس ایچ او سٹی سید مرتضیٰ علی شاہ نے اتوار اور پیر کے درمیانی شپ کو گلگت کے مختلف مقامات پر ناکے لگا کر سینکڑوں گاڑیوں کے کالے شیشے اور غیر قانونی نمبر پیلٹ بھی اتار دئیے ۔ جبکہ گلگت کے مختلف ایروں میں کومبنگ اپریشن کرکے 80 مشکوک افراد کو گرفتار

کر کے تحقیقات شروع کردی ۔ مکمل چھا ن بین کے بعد شناختی کارڈ دکھانے پر 60 افراد کو رہا کر دیا گیا۔ جبکہ 7 افراد کو مقامی افراد کے ضمانت پر رہا کردیا۔ اور بغیر شناختی کارڈ کے 13 مشکوک افراد کو ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا بغیر قومی شناختی کارڈ پر مشکوک قرار دیکر 13 افراد کو گلگت سے بدر کردیا گیا۔ جنہیں آئندہ بغیر قومی شناختی کارڈ کے گلگت میں داخلے سے اجتناب کیا جائیں۔ خلاف قانونی پر ایک سال کے لئے جیل بھیج دیا جائے گا۔ اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او سید مرتضیٰ علی شاہ نے کہاہے کہ مشکوک افراد کے خلاف سخت اپریشن جاری ہے گزشتہ رات 80 مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا جس میں سے 7 کو ضمانت پر جبکہ 13 کو علاقہ بدر کردیا گیا عوام مشکوک افراد پر کڑی نگرانی کر کے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved