گلگت بلتستان میں اسلحے کی نوک پر مسافر گاڑیوں کے لوٹنے والا گینگ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
  12  فروری‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت ( محمد ذاکر سے ) گلگت بلتستان میں اسلحے کی نوک پر مسافر گاڑیوں کے لوٹنے والا گینگ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ گزشتہ روز ہنزل کے مقام پر اسلحے کے ذریعے ٹرک ڈرائیور کو لوٹنے والا گروہ کو بسین پولیس نے اسلحہ سمیت گرفتار کر کے 35 ہزار نقد دوعدد چوری شدہ موبائل سمیت 30 بور پستول بھی برآمد کر کے تفتیش شروع کردی۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں بلتستان ،ہنزہ نگر گلگت اور غذر میں مسافر گاڑیوں کو لوٹنے کا اعتراف جرم کرتے ہوئے پورے گینگ کی نشاندہی کردی۔ پولیس نے دیگر ساتھیوں کے گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں بھی تشکیل دیدی ۔ بہت جلد پورے گینگ کو گرفتار کر کے میڈیا کے ذریعے تمام حقائق عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ بسین پولیس کا دعویٰ ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او بسین اسحاق حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کریک ڈاون کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں اسلحے کے ذریعے مسافر گاڑیوں کو لوٹنے والا گینگ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے تحقیقات شروع کردی۔ گرفتار ملزم سے 35 ہزار روپے نقد 2 عدد چوری کئے گئے قیمتی موبائل سمیت ایک عدد 30 بور پستول 6 کارتوس اور 2 عدد میگزین بھی برآمد کرلئے ۔

گرفتار ملزم خور شید ولد ابراہم ساکن نپورہ بسین نے بلتستان ،غذر اور گزشتہ روز ہنزل کے مقام پر غذر سے گلگت آنے والی ٹرک نمبر غذر 455 کو اسلحے کے نوک پر لوٹ کر ٹرک ڈرائیور بابر سے ایک لاکھ نقدی دو عدد قیمتی موبائل بھی اٹھانے کا اعتراف جرم کرلیا ۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں گینگ کو بھی گرفتار کرنے کے لئے خفیہ ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں ۔ ایس ایچ او اسحاق حسین نے اوصاف کو بتایا ہے کہ 3 فروری کے روز ہنزل کے مقام پر غذر سے گلگت آنے والی ٹرک نمبر 455 کو اسلحے کی نوک پر لوٹ کر ٹرک پر فائرنگ کرنے والا گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نوپورہ بسین کے رہائشی گرفتار ملزم 98/17 ،392 کے تحت پولیس کو پہلے سے مطلوب تھے بہت جلد اسلحے کے نوک پر مسافر گاڑیوں کو لوٹنے والے گروہ کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ عوام بسین پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved