گلگت،ِقراقرم بینک کشروٹ برانچ نے چھوٹے تاجروں کو چھوٹے قرضوں سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ اور ٹھیکداروں کو قرضوں کی مدمیں ایک سال میں 49
  12  فروری‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت (محمد ذاکر ، وقائع نگار خصوصی ) قراقرم بینک کشروٹ برانچ نے چھوٹے تاجروں کو چھوٹے قرضوں سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ اور ٹھیکداروں کو قرضوں کی مدمیں ایک سال میں 49 کروڑ روپے جاری کردئیے ۔ جبکہ چھوٹے تاجروں کو مائیکرو فنانس لون کو تین لاکھ سے بڑھا کر پانچ لاکھ کردیا۔بینک ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قراقرم بینک کشروٹ برانچ نے چھوٹے تاجروں کو ان کے کاروبار میں وسعت دینے کے لئے مائیکر و فنانس لون کی شکل میں چار کروڑ چھ سو کے قریب سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ کے مدمیں 30 کروڑ جبکہ چھوٹے چھوٹے ٹھیکداروں کو ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کے لئے 15 کروڑروپے جاری کردئیے ہیں۔ جبکہ چھوٹے کاروباریوں کو تین لاکھ سے بڑھا کر اراضی کو بغیر گروہی رکھیں پانچ لاکھ کردئیے ہیں ۔ جس کے باعث تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ اور قراقرم بینک کے متعلقہ ذمہ داران کو خراج تحسین پیش کئے ۔ اور صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ قراقرم بینک گلگت بلتستان کے لئے اٹیسٹ بینک کی حیثیت رکھتا ہے جنہوں کے بدولت گلگت بلتستان کی معیشت مزید مضبوط ہورہی ہے ۔فوری طورپر حکومت قراقرم بینک کے ساتھ مکمل مالی تعاون کو یقینی بنائیں۔ انجمن تاجران کلمہ چوک گلگت تنویر احمد ، عباد اللہ خان شیر باز ، ذاکر نو دیگر نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے کہ گلگت بلتستان سطح پر باالخصوص گلگت میں

قرضوں کی شکل میں مائیکرو فنانس لون کے ذریعے خطے کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے قراقرم بینک کی خدمات مثالی ہیں ۔ جنہوں نے ہمیشہ خطے میں کاروباریوں ،ٹھیکداروں اور ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ کے مد میں زمین کو گروی میں رکھے بغیر قرضے دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قراقرم بینک کشروٹ برانچ منیجر محمد زبیر احمد اور محمد علی قائد قابل اور ایماندار آفیسر ہیں جنہوں کی بہترین پالیسوں کے بدولت انجمن تاجران ان سے خوش ہیں تاجروں کو تین لاکھ سے بڑھا کر پانچ لاکھ قرضہ فراہم کرنا خوش آئند اقدام ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قراقرم بینک گلگت بلتستان کے لئے اٹیٹ بینک کی حیثیت رکھتا ہے جنہو ں نے ہمیشہ تاجروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سکریٹری گلگت بلتستان سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ خطے کی معیشت کو مزید مضبوط بنانے کے لئے قراقرم بینک کے ساتھ بھرپور معاونت کو یقینی بنائیں۔ بہترین کارکردگی اور انجمن تاجران کے ساتھ مکمل تعاون کرنے پر کشروٹ برانچ محمد زبیر ،محمد علی قائد ،شرافت حسین اور پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved