گلگت،گزشتہ روز اسلامی جمعیت طلبہ گلگت کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل کرلیا گیا
  12  فروری‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیوز) گزشتہ روز اسلامی جمعیت طلبہ گلگت کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل کرلیا گیا۔ جامعہ قراقرم شعبہ ابلاغ عامہ کے طالب علم سعید الرحمن ناظم منتخب ہوئے جبکہ اسی جامعہ سے شعبہ انوائرنمنٹل سائنس کے طالب علم منظور عالم معتمد اسلامی جمعیت طلبہ مقرر کئے گئے ۔ سعید الرحمن اس سے پہلے سیکریٹری اور اطلاعات کے ذمہ دار رہ چکے ہیں ۔ مبشر عالم جامعہ قراقرم کے اور غالب سعید صدر بزم روشنی منتخب ہوئے۔ استصواب کااجلاس گزشتہ روز ناظم گلگت کے زیرصدارت منعقد ہوا جس میں نئی قیادت کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ اس حوالے سے سیکریٹری اطلاعات محمد طاہر شاکر نے مزید کہا

کہ اسلامی جمعیت طلبہ کا تنظیمی ڈھانچہ ہرسال تبدیل ہوکر نئی قیادت کاانتخاب ہوتا ہے ۔ اس نئی قیادت کے انتخاب کاعمل سالانہ اجتماع ارکان میں ناظم اعلی کے انتخاب سے شروع ہوکر ہر ہر حلقے کے ناظم کے انتخاب کے ساتھ ختم ہوجاتا ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved