پورے ہنزہ ڈسٹرکٹ میں تمام ہوٹلوں میں صفائی کا خاض خیال رکھا جائے،سید علی اصضر
  12  فروری‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

ہنزہ (رحیم اللہ بیگ ) ڈپٹی کمشنر ہنزہ کیپٹن (ر) سید علی اضغر نے کہا ہے کہ پورے ہنزہ ڈسٹرکٹ میں تمام ہوٹلوں میں صفائی کا خاض خیال رکھا جائے اور زاید المعیاد اور غیر معیاری ایشا کے خلاف فوری کاروائی کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ کو احکامات جاری کئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے صحافیوں کی ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہنزہ ڈسٹرکٹ پورے گلگت بلتستان میں سیاحوں کے لئے کاظم سے اہمیت رکھتا ہے ۔ ہنزہ میں ملکی سیاحوں کے علاوہ بین القوامی سیاحوں کی بڑی آور رہتی ہے ۔ زاید المعیاد ایشا کی ہنزہ میں داخلے پر پابندی لگائی ہے

اور عوام کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ زاید المعیاد ایشا سمیت غیر معیاری ایشاء کہی نظر آئے یا اس کی خرید و فروخت ہو تو وہ ہمارے ہیلپ لائن پر اطلاع دے ۔ ہماری ٹیم بروقت کاروائی کرے گی اس معاملے پہلے سے ہی اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت جاری کئے گئے ہیں ۔ فوڈ اتھارٹی کے منظور شدہ ایشا خوردنوش ہی خریدوفروخت کی اجازت ہوگی اس کے علاوہ غیر معیاری ایشا خورد نوش کی خریدو فروخت کرنے والے اور صفائی کا خیال نہ رکھنے والے ہوٹل ،ریسٹورینٹ مالکان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved