گلگت،معاشرے کی تعمیر وترقی میں خواتین کا کردار سب سے اہم ہے
  13  فروری‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت(نامہ نگار) معاشرے کی تعمیر وترقی میں خواتین کا کردار سب سے اہم ہے۔ ہمارے خواتین کو مواقع ملے تو مردوں کی شانہ بشانہ علاقے میں تعمیر وترقی کیلئے ہراول دستہ کا کردار ادا کرسکتا ہے۔وزیر اعظم یوتھ سکل پروگرام علاقے شگر کی خواتین کیلئے موجودہ حکومت کی مہربانی ہے۔ جہاں زیر تربیت خواتین جدید سلائی اور کڑائی کی مہارت حاصل کرکے باعزت روزگار زندگی گزار سکیں گے۔بلکہ یہ دیگر خواتین کو بھی روزگار کا مواقع فراہم کرینگے۔ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی و سماجی رہنما انیتہ اماچہ شگری نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا علاقہ شگر جتنی خوبصورت ہے یہاں کی لوگ اس بھی زیادہ ذہین ہے ۔

جبکہ خواتین بھی کسی سے کم نہیں لیکن مواقع نہ ملنے کی وجہ سے خواتین گھر کی چاردیواری اور کھیتوں تک محدود ہے۔ اگر انہیں مناسب مواقع میسر آئے تو علاقے کی تعمیر وترقی میں بھرپور اپنا حصہ ڈالیں گے۔وزیر اعظم یوتھ سکل ٹریننگ پروگرام اس علاقے کیلئے موجودہ حکومت کا عظیم تحفہ ہے جہاں خواتین جدید سلائی کڑائی کی مہارتوں کو سیکھ کر اپنے گھر اور علاقے کی خوشحالی کا ذریعہ بن سکیں گے۔انیتہ اماچہ شگری نے حکومت پر زور دیا کہ ضلع شگر میں اس طرح کی مزید تربیت گاہ وقت کی اہم ضرورت ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved