شگر،بلتستان کا معمر ترین شخص120سال کی عمر میں انتقال کرگیا
  13  فروری‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

شگر( اوصاف نیوز)بلتستان کا معمر ترین شخص120سال کی عمر میں انتقال کرگیا۔یوگو سے تعلق رکھنے والے بزرگ عبدالرحمن جس کی عمر 120سال سے زائد بتایا جاتا تھا گذشتہ دنوں اچانک اعلیٰ الصبح سکردو میں انتقال کرگیا۔مرحوم کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ آخری وقت تک کسی بھی بیماری میں مبتلاء نہیں تھا اور بالکل صحت مند تھے۔ان کی صحت کا راز دیسی اور خوش خوراک تھا۔ مرحوم نے کبھی بھی بازاری اشیاء استعمال نہیں کی

۔مرحوم معروف عالم دین و ماہر تعلیم سابق ہیڈ ماسٹر ہائی سکول شگر مولانا عبدالخالق کے والد گرامی تھے۔ان کی نماز جنازہ اداکرنے کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔انہوں نے پسماندگان میں 5بیٹے 1بیٹی اور سینکڑوں پوتے پوتیاں چھوڑے ہیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved