تحریک عدم اعتماد کی صورت میں وزیر اعلی کا منصب اکبر تابان کو ملنا چاہیے،سیف اللہ
  13  فروری‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

چلاس( اوصاف نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع دیامر کے سنیئر نائب صد ر سیف اﷲنے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی صورت میں وزیر اعلی کا منصب اکبر تابان کو ملنا چاہیے ۔ اکبر تابان وزیر اعلی کے منصب کے اہل ہے ہماری پارٹی قیادت سے مطالبہ ہے کہ وہ تحریک عدم اعتما د کے بعد وزیر اعلی کے لئے اکبر تابان کو سپوٹ کریں ۔اکبر تابان کی شخصیات گلگت بلتستان سمیت دیامر کے عوام کے لئے قبول قبول ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی جاوید حسین کے ساتھ اگر صوبائی قیادت نے مکمل تعاون اور ساتھ دیا تو حفیظ الرحمن بہت جلد وزیر اعلی ہاوس سے

اپنے گھر واپس جا سکتا ہے ۔حفیظ الرحمن نے ڈھائی سال کے عرصے میں اپنے محلے کشروٹ کے اور اپنے رشتے داروں کے علاوہ کسی بھی ضلع کے کارکنوں اور عوام کے لئے کچھ بھی نہیں ۔حفیظ الرحمن کی پالیسوں سے لیگی وزراء تنگ آچکے ہیں عوامی نمائیدوں کی بجائے حفیظ الرحمن اپنے درباری ٹولے کے ساتھ کر پشن میں مصروف ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved