پاکستان عوامی مسلم لیگ گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس گلگت کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا
  13  فروری‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت (اوصاف نیوز ) پاکستان عوامی مسلم لیگ گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس گلگت کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کے سینئر قانون دان اور فلاح انسانیت کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کی ناگہانی موت پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی روح کی ایثال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی مسلم لیگ گلگت بلتستان کے صوبائی صدر بشارت حسین انقلابی نے کہاکہ عاصمہ جہانگیر نہ صرف پاکستان کی سینئر قانون دان تھیں بلکہ فلاح انسانیت کے لئے بھی ان کی عظیم قربانیاں تھیں ۔ جو پاکستان کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ ڈاکٹر عاصمہ جہانگیر کی موت مظلوم اور پسماندہ طبقوں کے لئے ناقابل فراموش ہے اور ان کی موت سے پید ا ہونے والی خلا کبھی پر نہیں ہوگی۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دیں اور پسماندگان کو مشکل کی اس گھڑی میں صبرو جمیل عطاء فرمائیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved