پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو گلگت بلتستان کے عوام کی ہمدرد اور مخلص جماعت ہے ،باز قریشی
  13  فروری‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی سکریٹری فنانس شیر باز قریشی اور پی پی پی سب ڈویژن کے صدر کریم خان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ اسلام سمینار شہید بھٹو فاونڈیشن کی طرف سے منعقد کرکے یہ ثابت کردیاکہ پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو گلگت بلتستان کے عوام کی ہمدرد اور مخلص جماعت ہے ۔ آج سمینار کے ذریعے گلگت بلتستان کے عوامی مسائل کو اجاگر کر کے یہ ثابت کردیا کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنا آئینی صوبہ یا کشمیر طرز کی حکومت مانگتے ہیں۔ 1947 سے اب تک عوام کو مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے بے وقوف بنایا گیا ہے اور انہیں اپنے حقوق سے محروم رکھا گیا۔ جبکہ آج پاکستان کے سب سے بڑا پراجیکٹ سی پیک کا گزر اس علاقہ سے ہوا۔ تو یہاں کے عوام کو اور مایوسی کا شکار ہونا پڑا ۔ کیونکہ یہاں کے عوام کو سی پیک کا حصہ دینے کے بجائے گلگت بلتستان کے اراضی پر خالصہ سرکار کے نام سے بندر بانٹ کا سلسلہ جاری رہا ۔

اس دوران عوام الناس کو حکومت پاکستان کے اس ظالمانہ کاروائی سے شدید اذیت کا شکار ہوئے کیونکہ حفیظ حکومت زمینوں کے قبضے میں براہ راست ملوث تھی۔ اس لئے عوام آج حفیظ کی مسلم لیگ سے شدید نفرت کرتے ہوئے ان کے خلاف غم و غصے کا اظہار کرتے ہیں۔ اس دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ کے حق حاکمیت اور حق ملکیت کی تحریک کا آغاز کردیا۔ جس کی گلگت بلتستان کی تمام سیاسی ،مذہبی اور علاقائی تنظیموں نے تائیدکی ۔ اور اسی تحریک کی بدولت آج مرد مر آصف علی زرداری کی حکم پر ایک عظیم الشان سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام گلگت بلتستان و پاکستان سمیت کشمیری لیڈروں نے پیپلز پارٹی کی موقف کی تائید کی۔ اس لئے آج آصف علی زرداری اور صوبائی صدرامجد حسین ایڈوکیٹ کی محنت اور کاوشوں کی وجہ سے گلگت بلتستان کے مسائل کو اجاگر کرنے میں سنک میل ثابت ہوا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved