گلگت،ماضی کے کرپٹ حکومتوں نے کرپشن کی انتہا کردی
  13  فروری‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت (وقائع نگار خصوصی ) ماضی کے کرپٹ حکومتوں نے کرپشن کی انتہا کردی اور ترقیاتی کاموں کو سب ڈویژن جگلوٹ کے عوام کے لئے قبروستان بنادیا گیا۔ مگر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے خصوصی دلچسپی لیکر قلیل مدت میں جگلوٹ میں 2 ارب کے ترقیاتی کام شروع کردئیے ۔ سب ڈویژن جگلوٹ کے عوام حفیظ الرحمن کی پالیسوں سے خوش ہیں ۔ سیاسی مخالفین فکر نہ کریں 2020 الیکشن میں بھی مسترد شدہ لوگوں کو مسترد کرکے مسلم لیگ ن کو بھاری مینڈیٹ دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ایس ایف سب ڈویژن جگلوٹ کے صدر شیر عالم نے اوصا ف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان قلیل مدت میں سب ڈویژن جگلوٹ میں گزشتہ 70 سالوں سے زیادہ ترقیاتی کام شروع کرکے ایک نئی مثال قائم کی ہے ۔

بلکہ تاریخ بھی رقم کردی ہے جس کے باعث مسترد شدہ لوگوں کو حکومت کی کارکردگی ہضم نہیں ہورہی ہے ۔ اس لئے تکلیف شروع ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن میں کوئی دھڑے بندی نہیں بلکہ اپوزیشن ممبران بھی وزیر اعلیٰ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کا تین رکنی ٹولہ عدم اعتماد کی باتیں کر کے اپنی دل کو تسلی دے رہے ہیں۔ عوام حفیظ الرحمن کے ساتھ ہیں مخالفین عدم اعتماد کی جھوٹی افواہیں پھیلا کر عوام میں اپنی سیاسی دوکانیں چمکانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ مخالفین عوام کو گمراہ کرنے کا سلسلہ بند کریں ورنہ منہ توڑ جواب دینا خوب جانتے ہیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved