عاصمہ جہانگیر کے نظریات سے کسی کو اختلاف ہوسکتا ہے، حافظ حفیظ الرحمن
  13  فروری‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت(( اوصاف نیوز))وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ماہر قانون اور انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کے نظریات سے کسی کو اختلاف ہوسکتا ہے لیکن آمریت کے خلاف اور انسانی حقوق کیلئے ان کا کردار ہمیشہ قابل تحسین رہا ہے۔ ملک میں جمہوریت کی بقاء کیلئے عاصمہ جہانگیر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ عاصمہ جہانگیر ایک عزم اور جدوجہد کا نام تھا ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے عاصمہ جہانگیر مرحومہ کی بیٹی منیزہ جہانگیر سے

ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں لواحقین سے مکمل ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومہ کی بلند درجات کیلئے دعا کی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے مرحومہ عاصمہ جہانگیر کی جمہوریت اور انسانی حقوق کیلئے ان کی خدمات سر اہتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved