گلگت کے 15 موضعات میں اب تک 300سے زائدزمینوں کے انتقالات کی تصدیق موقع پرہوچکی ہے،حسین احمد رضا
  24  فروری‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت( اوصاف نیوز)اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت حسین احمد رضا چوہدری نے کہا کہ گلگت کے 15 موضعات میں اب تک 300سے زائدزمینوں کے انتقالات کی تصدیق موقع پرہوچکی ہے جوکہ ضلعی انتظامیہ کی اہم کامیابی ہے عوام کی خدمت ہی ہمارا نصب العین ہے زمینوں کی موقع پر تصدیق کے عمل سے عوام کا درینہ مسئلہ حل ہوا ہے اور جعلی انتقالات کے تدارک میں بڑی کامیابی ملی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی کوشش ہوتی ہے کہ عوام کے مسائل انکے دہلیز پر حل ہوں جس کیلئے ریونیو سٹاف بھرپو ر کوشاں ہے مسل لیگ ن کے صوبائی نائب صدر احسان علی ،نوروز حسین ،نمبردار محمد اسمعاعیل

،نمبردار دلدار حسین سمیت دیگر نے اسسٹنٹ کمشنر اور انکی ٹیم کی جانب سے جلسہ عام کے زریعے انتقالات کو انقلابی اقدام قرار دیکر اسے تاریخی فیصلہ قرار دیا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے اس فیصلے سے عوامی شکایات کے خاتمے میں بڈی مدد ملی ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسہ عام کے زریعے زمینوں کے انتقالات کی موقع پر تصدیق ایک اچھا اور بروقت فیصلہ ثابت ہو ا ہے اس لئے دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز بھی کو بھی عوامی درینہ مسئلے کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ گلگت کا پیروئی کرنا چاہیئے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved