گلگت،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے صوبے میں جاری شجرکاری مہم کے تحت یاد گار شہداء چنار باغ میں پودے لگائیں
  24  فروری‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت( اوصاف نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے صوبے میں جاری شجرکاری مہم کے تحت یاد گار شہداء چنار باغ میں پودے لگائیں اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ اس سال 30لاکھ پودے شجرکاری مہم کے تحت لگانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے سول سوسائٹی اور طالب علموں کو بھی اس شجرکاری مہم میں شامل کیا گیا ہے۔ علمائے کرام نے شجرکاری مہم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے انتہائی مثبت کردار ادا کیا ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کیلئے ڈبلیو ڈبلیو ایف کو رکھا گیا ہے جو اس منصوبے کی

مانیٹرنگ کرے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ہمارے آنے والے نسلوں کیلئے صاف ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کو اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر سیکریٹری جنگلات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ محکمے کے آفیسران اس مہم کی کامیابی کیلئے محنت کررہے ہیں۔Front II گلگت،ذہنی معزور 17 سالہ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا چراغ گل کردیا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved