ذہنی معزور 17 سالہ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا چراغ گل کردی
  24  فروری‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت (وقائع نگار خصوصی ) ذہنی معزور 17 سالہ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا چراغ گل کردیا۔ پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا۔ پولیس کا چھان بین شروع ، تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز دن دو بجے کے قریب ایبٹ آباد کے رہائشی نوجوان زین العابدین ولد سخاوت سلطان ساکن ایبٹ آباد ہال مقیم کشروٹ نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ، بروقت اطلاع ملنے پر ماڈل تھانہ ائیر پورٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ اور لاش کو اپنے تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لاش لواحقین کے حوالے کردیاہے ۔

خودکشی کی وجہ جاننے کے لئے پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ متاثرہ خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے زین العابدین کی اچانک ذہنی توازن بگڑ گئی تھی۔ مگرمعلوم نہ کر سکیں نوجوان کا خودکشی کی اصل وجہ ہی ذہنی توازن کا بگڑنا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان لاش کا پوسٹمارٹم کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے متاثرہ خاندان سے پوچھ گچھ جاری ہے مکمل چھان بین کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved