گلگت،جوٹیال میں میٹ مارٹ کے نام سے گوشت کی جدیددکان شروع
  19  مئی‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت (اوصاف نیوز) مقامی قصائیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ،صاف ستھراء ،معیاری گوشت کی سپلائی کیلئے جوٹیال میں میٹ مارٹ کے نام سے جدید دکان نے کام شروع کردیا جہاں ،بکرے،دیسی گائے ،بھینس ،بچھڑوں کے گوشت 24گھنٹہ دستیا ب ہوگا کوئی قلت نہیں اور نہ ہی کسی کی موج مستی ہوگی کسٹمرز کے فرمائش پہ گوشت ملے گا ہڈی اور اوجڑی کا جھنجٹ بھی نہیں ایک کال پہ گھر بھی سپلائی کا انتظام ،گلگت شہر میں اب قصائیوں کی من مانی ختم ہوگی ،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر

گلگت حسین احمد رضا چوہدری کی کوششوں سے رمضان المبارک میں گوشت کی قلت پہ قابو پانے کیلئے گوشت سپلائی دینے والی نئی کمپنی متعارف کرادی ،جس نے آج ہفتے کے روز سے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا ،میٹ مارٹ بہت جلد 3نئے برانچوں کا افتتاح کرے گی او ردنیور میں بھی میٹ مارٹ اپنا برانج کھول رہی ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved