گلگت میں ٹینکرزمافیاکاراج،2ہزارروپے میں ٹینکردیاجانے لگا
  19  مئی‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت (وقائع نگار خصوصی ) گلگت میں پانی ٹینکر مافیاز سرگرم ،رمضان موقع سے فائدہ اٹھا کر فی ٹینکر پانی 2 ہزار روپے کردئیے۔ مسلم کالونی ،چیتا کالونی، یاسین کالونی ذوالفقار کالونی سمیت دیگر کالونیوں کے عوام پانی کے بوند بوند کو ترسنے لگے۔ اور انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے نوٹس لیکر جوٹیال ایریا میں پانی ٹینکر مافیاز کے خلاف سخت کاروائی کریں۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہوتے ہی ہر ایک نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیاہے۔ جبکہ پانی کی عدم فراہمی کے باعث جوٹیال مسلم ٹاون کالونی ،چیتا کالونی و دیگر کالونیاں کربلا کا منظر پیش کرنے لگے ہیں

۔ اور عوام پانی کے بوند بوند کو ترسنے لگے ہیں موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹینکر مافیاز نے فی ٹینکر پانی کی قیمتیں دو ہزار سے 25 سو روپے تک مقرر کردی ہیں۔ شہریوں اور علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مغرب ممالک میں روزہ داروں کے لئے مفت سامان دی جاتی ہیں اور دیگر ممالک میں رمضان المبارک کے احترام میں نرخوں میں کمی لائی جاتی ہے مگر بد قسمتی سے مسلم ملک پاکستان باالخصوص گلگت بلتستان جیسے علاقے میں عام دنوں کے نسبت رمضان المبارک میں ہر چیز کی قیمتیں دگنی کردی جاتی ہے ۔ جو غریب روزہ داروں کے ساتھ ظلم ہے ۔ علاقہ مکینوں کے مطابق رمضان المبارک سے قبل جوٹیال میں ٹینکر مالکان فی ٹینکر پانی ایک ہزار میں فروخت کیا جاتا تھا مگر رمضان میں ٹینکر مافیاز نے قیمتیں بڑھا کر دو سے ڈھائی ہزار کردئیے ہیں انتظامیہ ٹینکر ز مافیا کے خلاف بھی کاروائی کریں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved