تازہ ترین  
پیر‬‮   17   دسمبر‬‮   2018

2میگاواٹ کے تھرمل جنریٹر ہنزہ پہنچ گئے،آج سے بجلی فراہم کرینگے،ایگزیکٹوانجینئر


ہنزہ ( بیورو رپورٹ ) دو میگاواٹ تھرمل جنریٹر ہنزہ پہنچ گئے آج عوام کو بجلی فراہم کرئینگے شیر عباس ایگزیکٹو انجینئر محکمہ برقیات ہنزہ۔ ہنزہ میں بڑھتی ہوئی بدترین لوڈ شیڈنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ برقیات گلگت بلتستان نے صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی احکامات کی روشنی میں عوام ہنزہ کے لئے اضافی دو تھرمل جنریٹر ز ہنزہ پہنچا دیئے گئے ہیں انشااللہ آج سے ہی عوام کو مختلف شیڈول کے مطابق بجلی کی ترسیل کو یقینی بنائے جائینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے عوام ہنزہ کے لئے دو تھرمل جنریٹر سے بجلی کی فراہمی کی جارہی تھی ، شیڈول کے مطابق کریم آباد ہیڈ واٹر علی آباد ، گنش اور دیگر کمرشل احاطے کے لئے روزانہ دو سے تین گھنٹے دی جاتی ہیں جبکہ روازنہ شام کے اوقات رہائشی گھرانوں میں بجلی ایک ایک گھنٹے فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ آج کے بعد عوام عوام کو روزانہ چار گھنٹے عوام کو شام کے اوقات بجلی فراہم کرنے کی کوشش کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ششپر گلیشرکی پھیلاو کی وجہ سے ہائیڈیل پاور ہاوس کے لئے پانی میں کمی کے باعث 1.5سے صرف پانچ سو بجلی مشکل سے نکالی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے تھرمل جنریٹر سے بجلی عوام کو فراہ کردی جائیگی۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved