تازہ ترین  
پیر‬‮   17   دسمبر‬‮   2018

حفیظ حکومت سیاسی شہیدبننے کے لیے وفاق سے ٹکرلے رہی ہے:فتح اللہ خان


گلگت ( نمائندہ خصوصی ) حفیظ حکومت کے آخری ایام ہیں ، سیاسی شہید بننے کیلئے وفاقی حکومت سے پنگے لینا شروع کر دیا ہے ، سرکاری محکموں میں اقربا پروری کی انتہا کر دی گئی ہے ، غریب کیلئے روزگار کے دروازے بند کر دئیے گئے ہیں ، محکمہ سول سپلائی کے خالی پوسٹوں پر کنٹیجنٹ خدمات دینے والے ملازمین کو ہی ریگولر کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکریٹری فتح اللہ خان نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں میں خالی پوسٹوں پر بھرتیوں کیلئے ٹیسٹ انٹرویو دکھاوا ہے ، تمام بھرتیاں وزیر اعلیٰ کے لسٹ کے مطابق ہوتی ہیں جسکی واضح مثال سٹی ہسپتال کشروٹ میں ہونیو الی بھرتیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سول سپلائی میں خالی پوسٹوں پر سابقہ وفاقی حکومت نے بھرتیوں کی اجازت دی تھی اور صوبائی حکومت کو بزریعہ لیٹر حکم دیا تھا کہ اس ادارے میں کنٹ؁جنٹ خدمات دینے والے غریب ملازمین کو ہی ترجیح دی جائے ۔ اسکے اوپر وزیر اعلیٰ نے وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ کی سربراہی میں کمیٹٰ بنائی اوپر سے اپنے بندوں کی لسٹ تھما دی ہے ۔ انہوں نے کہ اکہ میرٹ اور شفافیت کے نعرے لگانے والے حفیظ نے میرٹ کی دھجیاں اڑا دی ہیں تحریک انصاف محکمہ سول سپلائی کے غریب ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے ہم کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دینگے ۔ تحریک انصاف پارٹی اور علاقائی تعصبات سے ہٹ کر میرٹ کو یقینی بنائیگی اور حقدار کو حق دلائیگی ہم چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے تقاضا کرتے ہیں کہ وہ محکمہ سول سپلائی کے خالی پوسٹوں کو اپنیت حویل میں لیکر میرٹ اور شفاف انداز میں بھرتیاں کرائیں حقدار کو حق دلائیں ، کنٹیجنٹ خدمات دینے والے ملازمین کو ہی ریگولر پوسٹوں پر ایڈجسٹ کیا جائے ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved