تازہ ترین  
اتوار‬‮   21   اکتوبر‬‮   2018

کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردیں،حکومتی اقدامات قابل تعریف ہیں(اظفرحسن)


گلگت ( وقائع نگار خصوصی ) کرپشن نے ملک کے بنیادوں کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے ، کرپٹ مافیا بلا تفریق احتساب پر واویلا مچا رہے ہیں ، قومی احتساب عدالت کے فیصلے تاریخی ہیں جس سے ملک کا لوٹا ہوا مال واپس خزانے میں جمع ہو رہا ہے ، کرپشن کے خلاف موجودہ حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں ، ملکی سرحدوں کی حفاظت اور ملک

کے اندر امن و امان کے فروغ کیلئے پاک فوج کا کردار قابل تعریف ہے ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے جرل اسمبلی میں اپنی قومی زبان میں جس جرات اور بہادری پر مطنی خطاب کیا ہے وہ قابل ستائش ہے اور اس سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا ہے ۔ ہماری بقاء ، ملکی سالمیت میں مضمر ہے لہذا قومی ترقی اور سالمتے کی خاطر ہر فرد کو ادا کرنا ہوگا اور موجودہ حکومت نے سفارتی میدان میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ ملکی تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھنے کے قابل ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار محمد اظفر حسن سابق وائس چیئرمین بلدیہ گلگت و ممبر امن کمیٹی گلگت نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی کرپشن کرتا ہے وہ ملک کا دشمن اور غدار ہے کرپٹ عناصر سے آنہ ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے موجودہ حکومت کی اس حوالے سے کارکردگی اور کوششیں قابل تعریف اور قابل اطمینان ہیں موجودہ حکومت نے جس طرح سے سادگی اور کفایت شعاری کو اپنانے کے حوالے سے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ نہایت ہی قابل ستائش ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ کفایت شعاری کا یہ سلسلہ گلگت بلتستان میں بھی رائج کیا جائیگا۔

انہوں نے گورنر راجہ جلال حسین مقپون کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ گونر گلگت بلتستان علاقے کی تعمیر و ترعقی ، کرپشن کے خاتمے اور حکومتی وسائل کو بے دریغ ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنے والے سرکاری آفیسران کے خلاف فوری طور پر قانونی چارہ جوئی عمل میں لائینگے ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved