تازہ ترین  
پیر‬‮   10   دسمبر‬‮   2018

ریسکیو1122کاسازوسامان اورعملہ مہیاکیاجائے،استورسپریم کونسل کامطالبہ


گلگت ( اوصاف نیوز ) استور میں ریسکیو 1122عملہ ، آفس ، گاڑیاں اور سازو سامان کی عدم موجودگی سے عوام کو ہنگامی صورتحال میں شدید مشکلات کا سامناہے، استور سپریم کونسل گلگت ریجن کے چیئرمین ایڈووکیٹ غلام محمد کی زیر صدارت اجلاس میں استور میں جلد از جلد ریسکیو 1122آفس کے قیام کا مطالبہ ۔ اجلاس میں کثیر تعداد میں وکلاء نے

شرکت کی اس موقع پر متفقہ طور پر قرار داد منظور کرتے ہوئے کہا کہ استور میں ریسکیو 1122کا علیحدہ آفس اور بلڈنگ بھی موجود نہیں اور نہ ہی عملہ کو ضروری سازو سامان اور گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں ، ریسکیو 1122کی عدم موجودگی سے ہنگامی حالات میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، اجلاس میں مزید کہا گیا کہ استور میں حالیہ دنوں آتشزدگی کے مختلف حادثات رونما ہوئے اور ریسکیو 1122کے پاس ضروری سازو سامان اور فائر بورزرز نہ ہونے کی وجہ سے بر وقت آگ پر قابو نہ پایا جا سکا اور عوام کے لاکھوں کی جمع پونجی آگ میں جل کر خاکستر ہو گئی ۔ اس کے علاوہ ضلع استور میں رواں سال قدرتی آفات اور سیلاب کی وجہ سے سینکڑوں پل اور کول تباہ ہوئے ہیں اور زمین بھی تباہ ہو گئی ہے مگر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تاحال کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں لہذا متاثرہ گھرانوں کو ریلیف اور تعمیر بند ، پل اور کول کیلئے فوری فنڈز ریلیز کئے جائیں ۔ اجلاس میں اورنگزیب قریشی ایڈووکیٹ ، منصور الحق ایڈووکیٹ ، شبیر احمد ایڈووکیٹ ، وزیر مظہر حسین ایڈووکیٹ ، حق نواز شیخ ایڈووکیٹ ، حامد علی ایڈووکیٹ ،

محمد قاسم شہزاد ایڈووکیٹ ، کامران ایڈووکیٹاورعبدالکریم ایڈووکیٹ نے شرکت کی ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved