تازہ ترین  
پیر‬‮   22   اکتوبر‬‮   2018

غذر،ڈپٹی کمشنردلداراحمدکی یاسین میں کھلی کچہری،عوام کی جانب سے شکایات کے انبار


غذر (دردانہ شیر ) ڈپٹی کمشنرغذر دلدار احمد ملک نے ممبرقانو ن ساز اسمبلی راجہ جہانذیب اور غذر کے تمام محکموں کے سربراہان کے ہمراہ یاسین ریسٹ ہاوس میں کھلی کچہری لگاکر عوام کو درپیش مائل سے اگاہی حاصل کیا ۔ڈی سی غذر کے جانب سے منعقدہ کھلی کچہری میں یاسین کے عوام نے مختلف محکموں کے خلاف شکایات کے انبار لکادئیں ۔ڈی

سی غذر نے عوامی شکایات پر مختلف محکموں کے سربراہان سے موقع پر وضاحت طلب کیا۔اور احکامات جاری کئے ۔ عوام کے جانب سے محکمہ برقیات غذر ،ایل جی اینڈآرڈی غذر ،محکمہ تعمیرات عامہ غذر،گورنمنٹ انٹرکالج طاوس کے علاوہ دیگرا دارں کے ناقص کارکردگی کے خلاف شکایات بکیں ۔یاسین کے معروف سماجی و سیاسی شخصیت محمد مدد شاہ نے کھلی کچہری میں محکمہ برقیات غذر کے جانب سے سیلی پاورہاوس میں ہونے والی مبینہ کرپشن کا ذکرتے ہوئے کہا کہ سیلی پاورہاوس کے واٹرچینل کے میں مجموعی طور پر 11کروڑ کی کرپشن ہوئی ہے ۔ایک ٹھیکدار نے سات دن کام کرکے 8کروڑ روپے ہڈپ کیا ہے ۔پاور ہاوس کے چینل میں کام کیں بغیرگیارہ کروڑ کا خردبورہوا ہے ۔محکمہ برقیات غذر نے گیارہ کروڑ روپے بل صفائی کے نام پر غائب کیا ہے جبکہ گیارہ کروڑ میں نیاپاورہاوس تعمیرہوتا ہے ۔سیلی ھرنگ پاور ہاوس میں ہونے والی کرپشن پر چیف سیکرٹری نے تحققاتی کمیشن تشکیل دیا مگر تاحال کمیشن کا کوئی رپورٹ سامنے نہیں آیا ۔پیار علی نے کہا کہ محکمہ تعمیرات کی غفلت سے یاسین میں 2007میں شروغ ہونے والے پراجیکٹ اپ تک

نامکمل ہے ۔ 2007 میں گاوں برکوت کو ملانے والی پل کے لیے سرکاری خزانے سے رقم ریلز ہونے کے باوجود پل کاکام گزشتہ دس سالوں سے نامکمل ہے جس باعث تین سو گھرانوں پر مشتمل گاوں برکوت کے مکین بری طرح پھس کئے ہیں ۔ریٹایڑصبدار محمدوزیرنے کہا کہ ایل جی اینڈآرڈی کے تحت ملنے والی بجٹ کو محکمہ والے اپنے من پسندافراد میں تقسیم کرتے ہے۔اس فنڈ سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہے ۔عوام نے گورنمنٹ انٹرکالج طاوس کے طلباء سے بھاری فیس لینے کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر انٹرکالج طاو س گورنمنٹ کا ہے تو فیس کیوں لیا جاررہا ہے اگر یہ کوئی پرائیویٹ ادارہ ہے تو گورنمنٹ کالج کا نام دیکر عوام کو بیوقوف بنانے کا سلسلہ بند ہونا چائے ۔کھلی کچہری کے دوران اسسٹنٹ کمشنریاسین کے موجودگی محمدظفرخان نے کہا کہ اے سی یاسین 12بجے دفترآتے ہے ۔جس باعث عوام کو پریشانی کا سامنا کرپڑتا ہے ۔ڈی سی غذر نے عوام کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ جن ایشوز پر آج بات ہوئی ہے ان تمام مسائل کو حل کے لیے بھرپور اقدمات کرینگے ۔جو جو مسائل ہمارئے دائرہ اختیار سے باہر ہے ان کے حل کے لیے حکام بالا سے رابظ رینگے ۔ممبرقانون

ساز اسمبلی گلگت بلتستان راجہ جہانذیب نے کہا کہ انتظامیہ اور عوام کے درمیان موجود گیپ کے باعث مسائل کے نشاندہی اور مسائل کو حل کرنے میں مشکلات درپیش ہوتے ۔ ڈی سی غذر تک ہر ادمی کا پہنچا ممکن نہیں انتظامیہ اس قسم کے کھلی کچہری لگاکر عوامی کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرئے ڈپٹی کمشنر غذر نے گوپس میں بھی کھلی کچری لگا دیا جائے عوام نے مختلف محکموں کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved