تازہ ترین  
پیر‬‮   10   دسمبر‬‮   2018

وزیراعلیٰ گندم سبسڈی کاڈھونگ رچاکرعوام کوگمراہ کررہے ہیں،اقرباپروری پراحتساب ہوگا،فتح اللہ خان


گلگت (نمائندہ اوصاف ) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ حفیظ سبسڈی کے خاتمے کا ڈھونگ رچا کر عوم کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ، گلگت بلتستان میں گزشتہ تین سالوں سے میگا منصوبوں کے ٹھیکوں میں بندر بانٹ کی گئی ، سرکاری محکموں میں تقرریوں میں اقربا پروری کا جلد احتساب شروع

ہوگا ۔ اوصاف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فتح اللہ خان نے مزید کہا کہ آئندہ چند روز میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات ہوگی اس دوران گلگت بلتستان کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کرینگے ، سبسڈی کے خاتمے کے بارے میں پاکستان تحریک انصاف کا کوئی ارادہ نہیں حفیظ سبسڈی کے خاتمے کا نعرہ لگا کر عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، اب عوام سمجھدار ہو چکی ہے ان کے بہانے نہیں چلیں گے ۔ گلگت بلتستان میں میرٹ کی پامالی اور بندر بانٹ میں شامل ہر فرد کا کڑا احتساب نیب کے ذریعے ہوگا اور قومی خزانے کو نقصان پہنچا کرعیاشیاں کرنیوالے ہر گز نہیں بچ پائینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو کرپشن سے پاک پاکستان اور گلگت بلتستان کے نعرے پر یقین رکھتی ہے ۔ گزشتہ دنوں سبسڈی کے خاتمے کا جو ڈرامہ رچایا گیا وہ صوبائی حکومت کی سازش اور اپنے کرتوتوں کو چھپانے کی ایک ناکام کوشش تھی ۔گلگت بلتستان کا ہر شعبہ احتساب کے عمل سے گزرے گا اور کرپشن میں ملوث لوگوں کا ٹھکانہ مناور جیل ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ عوام اعتماد میں رہے پاکستان تحریک انصاف کا سبسڈی کے

خاتمے کے بارے میں کوئی ارادہ نہیں ہے ، یہ حفیظ کی چالاکیاں ہیںجو ناکام ہو گئیں۔، وزیر اعظم نے واضح کہہ دیا ہے کہ گلگت بلتستان میرا دوسرا گھر ہے یہاں کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved