تازہ ترین  
پیر‬‮   22   اکتوبر‬‮   2018

جی بی کونسل کے 9ارب روپے منتقلی کیلئے وفاق کوسمری ارسال


گلگت ( محمد ذاکر سے ) گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کونسل کے 4ارب روپے منتقلی کیلئے وفاق کو سمری ارسال کر دی ، رقم گلگت بلتستان کونسل کے اکائونٹ میں موجود ہے ، آرڈر 2018کے تحت کونسل کے 4ارب روپے صوبائی حکومت کے اکائونٹ میں منتقل کئے جائیں ۔ سرکاری ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گلگت بلتستان

حکومت نے گورننس آرڈر 2018کے تحت گلگت بلتستان کونسل کے اکائونٹ میں موجود چار ارب روپے منتقلی کیلئے وفاق کو سمری ارسال کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان حکومت نے اس سے قبل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے ذریعے گلگ بلتستان کونسل کے4ارب روپے صوبائی حکومت کے اکائونٹ میں منتقل کرنے کی سمری پر وفاق نے آرڈر 2018کی سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان سے معطلی کے پیش نظر واپس کر دی تھی لیکن سپریم کورٹ آف پاکستان سے گلگت بلتستان آرڈر 2018کی بحالی کے حکم کے بعد گلگت بلتستان حکومت نے ایک بار پھر وفاقی حکومت کو سمری ارسال کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان سے آرڈر 2018کی معطلی اور سپریم کورٹ آف پاکستان کا آرڈر 2018کو بحال رکھنے کے فیصلے کی روشنی میں صوبائی حکومت نے کونسل کے اکائونٹ میں موجود چار ارب روپے صوبائی حکومت کے اکائونٹ میں منتقل کرنے کیلئے سمری ارسال کر دی ہے ۔ آئندہ چند میں منظور ملتے ہی گلگت بلتستان کونسل کے چار ارب روپے گلگت بلتستان حکومت کے اکائونٹ میں منتقل کئے جائینگے ۔

 




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved