تازہ ترین  
منگل‬‮   11   دسمبر‬‮   2018

ڈپٹی کمشنرگانچھے کی کریس میں کھلی کچہری،عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرینگے،عدیل حیدر


کریس گانچھے (رسول کریسی سے) ڈپٹی کمشنر گانچھے عدیل حیدر نے ضلع گانچھے کے سب سے گنجان آباد علاقہ کریس میں عوام کے مسائل کی جانکاری اور دیرپاحل کیلیے کھلی کچہری لگائی۔ کھلی کچہری میں تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر اور ٹیم کا کریس کے عوام نے شاندار استقبال کیا ۔کھلی کچہری میں کثیر تعداد میں لوگ

موجود تھے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے کہا ہم عوام کے خدمتگار ہیں عوام کے مسائل کی جانکاری کیلیے ہم یہ کیمپ لگائے ہیں یہ ہم آپ پر کوئی احسان نہیں کر رہے ہیں یہ آپ کا بنیادی حق ہے۔ انشااللہ عوام کے امنگوں کے مطابق ان کے مسائل حل ہونگے۔ عدیل حیدر صاحب نے عوام اور بہت سے سائلین کے مسائل موقع پر حل کیا جبکہ محکمانہ شکایات کو ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کو خصوصی ہدایات جاری کی اور ہفتے کے اندر تمام شکایات کی ازالہ کی تاکید کی گئی اور عوام کو بتایا گیا کسی بھی محکمانہ غفلت ، مسائل کے حل میں تاخیراور ہدایات کی عین مطابق عملدرآمد میں کوتاہی کی صورت میں ڈپٹی کمشنر سے فوری رابطہ کرے۔ڈپٹی کمشنر نے کریس میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کا معائینہ کیا اور پرائمر ی سکول کھر اور ہائر سکینڈری سکولوں کے زیر تعمیر عمارت کے کام کو غیر تسلی بخش قرار دیا اور محکمہ کے زمہ داروں کو ٹھیکداروں سے کام جلد مکمل کرا کے ہینڈلینگ کا حکم جاری کیا۔ہسپتال اورہسپتال میں دستیاب دوائیوں کا معائینہ کیانیز عملہ اورای پی آئی کے کارکردگی کو سراہا۔ایس پی گانچھے عبدلخالق بھی شروع سے آخر تک ڈپٹی کمشنر کے ساتھ

ساتھ موجود رہے اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے شکایات کا نوٹس لیا اور پولیس جوانوں کو عوام کے ساتھ بھرپور دوستانہ تعاون کی ہدایات جاری کی۔ایس پی عبدلخالق نے عوام سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کریس میرا دوسرا گھر ہے۔کریس کے عوام بہت مہربان اور مہمان نواز ہیں میں نے یہاں کا نمک کھایا ہے اس لیے میں نے ڈی سی صاحب سے خصو صیریکوسٹ کی تھی کہ کھلی کچہری کا افتتاح کریس سے کرے ۔یہ ہم سب کی خوش قسمتی ہے کہ ہمارے ضلع کو عدیل حیدر صاحب جیسے مہربان ا ٓفیسر ملاہے۔سابق ڈسٹرکٹ کونسلر کاچو محمد اقبال ، سابق ڈسٹرکٹ کونسلر محمد علی ، سابق یونین چیئرمین محمد اسماعیل ، سماجی کارکن سید حبیب اللہ جمال اور مقامی صحافی رسول کریسی نے اپنے خطاب میں کھلی کچہری کو کریس کے عوام کیلیے نعمت قرار دیا اور کھلی کچہری کے زریعے عوام کے مسائل کو ان کے دروازے پر سننے کی کاوش کو سراہا اورکریس کے عوام کی جانب سے کریس تحصیل کی نوٹیفیکیشن کیلیے خصوصی کاوش اور عوام کے مسائل دہلیز پر حل کرنے کیلیے بھرپور کھلی کچہری رکھنے پر ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا

خصوصی شکریہ ادا کیا۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved