تازہ ترین  
جمعہ‬‮   14   دسمبر‬‮   2018

اے سی کے چھاپے،کم پٹرول دینے پر2پٹرول پمپ،ناقص صفائی پر 2بیکریاں سیل


گلگت ( اوصاف نیوز) اسسٹنٹ کمشنر/سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت حسین احمد رضا چوہدری ان ایکشن ، شہر کے مختلف پٹرول پمپوں پر اچانک چھاپے ،پیمائش میں کمی بیشی پر 2پٹرول پمپ اور ناقص صفائی پر 2بیکریوں کو بھی سیل کردیا ،تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ حسین احمد رضا چوہدری نے عوامی شکایات پر شہر

کے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپوں اور بیکریوں کا اچانک چھاپے مارے ،چھاپوں کے دوران پٹرول اور ڈیزل کی پیمائش میں کمی پر بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے 2ُتول پمپوں کو سیل کردیا اور ملک فلنگ سٹیشن میں پٹرول اور ڈیزل کی پیمائش کے دوران تسلی بخش قرار دیکر موقع پر شاباش بھی دی اسی دوران مختلف بیکریوں کے بھٹیوں کے چیکنگ کے دوران ناقص صفائی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر ہزارہ بیکراور اعجاز بیکر کو سیل کرتے ہوئے بھاری جرمانے کئے چھاپوں کے دوران متلف سویٹس کے دکانوں کا بھی جائزہ لیا مٹھائیوں کی تیاری میں ناقص صفائی اور مکھیوں کے موجودگی پر بھی بھاری جرمانے کرتے ہوئے انہیں نوٹس کیاکہ وہ صفائی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت کاروائی ہوگی ۔جبکہ معروف ہوٹل کے گھی میں مکھیوں اور کاکروچ برآمد ہونے پر سخت وارننگ دیتے ہوئے بھاری جرمانہ کیا، اس دوران مختلف جنرل سٹوروں پر بھی چھاپے مارے ،ناقص اشیاء کی برآمدگی اور ریٹ لسٹ چسپاں نہ کرنے پر ایک درجن سے زائد دکانداروں پر جرمانے کئے اس طرح بدھ کے روز ٹوٹل 68000ہزار روپے جرمانے

میونسپل خزانہ میں جمع کرادیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر گلگت حسین احمد رضاچوہدری نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی صحت پر کوئی سمجھوتہ کرونگا جو بھی ملوث پایا گیا اسے جیل اور دکانوں کو سیل کردونگا کوئی معافی تلافی نہیں ہوگی فوڈ ایکٹ کے تحت سخت سزائیں ملیں گی ۔انہوں نے کہا کہ پٹرول پمپوں میں ناپ تول میں کمی ناقابل برداش فعل ہے جسے کسی صورت نہیں بخشا جائے گاجبکہ شہر میں بیکری کے نام پر عوام کو غلاظت نہیں کھلانے دونگا اور ہوٹلوں میں کھانے حفظان صحت کے عین اصولوں کے تحت ہی قابل قبول ہونگے کچن میں گندگی اور خوردنی تیل میں کاکروچ سمیت مکھیوں کے برآمدگی مالکان کو ڈوب مرنے کا مقام ہے صفائی نہ کرنے والے ہوٹلوں کو سیل ہونگے اگلی دفعہ اس بھی سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved