تازہ ترین  
جمعہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2018

وفاقی حکومت آئینی حقوق دینے میں سنجیدہ،گندم سبسڈی خاتمے کی افواہیں پھیلائی گئیں،کاچوامتیاز


گلگت ( انٹرویو : کرن قاسم ) رکن گلگت بلتستان اسمبلی کاچو امتیاز نے کہا کہ گندم پر سبسڈی کا خاتمہ کسی صورت قابل قبول نہ ہوگا ، گندم سبسڈی کے خاتمے کی افواہیں پھیلا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ، گندم پر سبسڈی پیپلز پارٹی کے دور میں بھی عوام نے خاتمہ قبول نہیں کیا تھا اور آئندہ بھی عوام قبول نہیں کریگی ، وفاقی حکومت نے اس حوالے

سے کئی ایکشن نہیں لیا ، تمام خبریں بے بنیاد ہیں اگر گندم پر سبسڈی کو ختم کیا گیا تو نہ صرف اسمبلی میں بلکہ اسمبلی سے باہر بھی بھر پور احتاج کیا جائیگا ۔ انہوں اوصاف کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے میں سنجیدہ ہے انشاء اللہ بہت جلد عوام کو اس حوالے سے اچھی خبر ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی کی تین سالہ کارکردگی تسلی بخش ہے اسمبلی سے کئی اہم امور پر قانون سازی کی گئی اور 90کے قریب عوامی ایشو پر قرار دادیں پاس ہو گئی ہیں جس پر عمل درآمد ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے بہتری کی طرف جا رہی ہے بڑے بڑے پراجیکٹ اور سکیمیں پہلے دور میں نہیں ہوئے ہیں ترقیاتی فنڈ پانچ یا چھ ارب ہوتا تھا اور اس میں پچاس فیصد کا کٹ لگتا تھا اب صوبائی حکومت ترقاتی فنڈز بڑھا کر اکیس ارب کررہا ہے ۔ صوبائی حکومت کو چاہئے کہ آبادی کے حساب سے فنڈ کی تقسیم کار ہونی چاہئے اب جو فنڈ کی تقسیم ہو رہی ہے وہ 1998کے حساب سے ہو رہی ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دیامر بھاشا

ڈیم میں اکتیس ارب کا کرپشن ہوئی ہے وفاقی ادارے اور صوبائی ادارے موجود ہیں جو کرپشن کی تحقیقات کریں اور اصل حقائق کو سامنے لائیں ۔ بلک اکائونٹس کمیٹی کے ممبر ہونے کی حیثیت سے جو آڈٹ پیرے ہمارے پاس آئے ہیں جن کی ہم تحیقات کرتے ہیں اسمبلی کے اندر جتنے بھی سٹینڈنگ کمیٹیاں بنی ہیں ان میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کی کارکردگی سب سے بہتر ہے ۔ کرپشن کے جہاں کہیں کی بھی خبریں آتی ہیں انکے خلاف کارروائی کرے اور سخت سے سخت سزا دی جائے ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved