تازہ ترین  
جمعہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2018

نئے پاکستان والوںنے مہنگائی بم گرادیا،اتناظلم کریں جتناکل برداشت کرسکیں،ڈپٹی سپیکر


گلگت ( وقائع نگار خصوصی ) ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنانے والوں نے غریب عوام پر مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ہے ، عمران خان نے غریب عوام کو اوپر اٹھانے کا وعدہ کیا تھا حکومت کے ایک ماہ مکمل ہوتے ہی عمران خان نے مہنگائی آسمان پر پہنچا کر غریب عوام کو اوپر اٹھانے کا وعدہ پورا کر دیا ہے ۔ اوصاف سے گفتگو

کرتے ہوئے جعفر اللہ خان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف حکومت مسلم لیگ ن کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرکے ہمیں تڑیاں دیتے ہیں ، عمران خان نواز شریف اور شہباز شریف پر اتنا ظلم کریں جتنا کل خود برداشت کر سکیں مسلم لیگ ن ے دور حکومت میں گیس سلنڈر آٹھ سو کا تھا آج گیس سلنڈر کی قیمت پچیس سو تک پہنچ چکی ہے اشیا خوردونوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں غریب عوام پریشان ہیں مخالفین نیا پاکستان بنانے کی بات کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں سے حکومتوں نے کرپشن کی انتہا کرکے عوام کا بھی بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ہے لیکن مسلم لیگ ن نے کرپشن جیسے ناسور کو جڑ سے ختم کرکے تعمیر ترقی کے ذریعے عوام کو خوشحالی کے راہ پر گامزن کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکومتوں نے حلقہ ایک گلگت کے عوام کو نظر انداز کرکے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا لیکن میں نے قلل مدت میں حلق کے عوام کیلئے اہم منصوبے شروع کئے ہیں ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved