تازہ ترین  
ہفتہ‬‮   19   جنوری‬‮   2019

زراعت اورفشریزپرتوجہ دے کر معیشت کو مضبوط بنایاجاسکتاہے،فدامحمدناشاد


گلگت (اوصاف نیوز)سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی و چیئرمین بلتستان کلچر اینڈ ڈیولمنٹ فائونڈیشن کے چیئرمین حاجی فدا محمد ناشاد نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں زراعت اور فشریز کے شعبے میں بہت مواقع ہیں ہیںان شعبوں پر توجہ دیکر گلگت بلتستان کو معاشی لحاظ سے ترقی یافتہ بنایا جاسکتا ہے۔ماضی میں ان شعبوں کو نظر انداز کیا گیا ابھی ان شعبوں پرخصوصی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔زراعت اور فشریز کے شعبے کی ترقی کے لئے تمام تمام اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن پاکستان کے تعاون سے بلتستان کلچر اینڈڈپولمنٹ فائونڈیشن کا سماجی انصاف ، صنفی تفریق کا خاتمہ اور زراعت و فشریز کی ترقی کے لئے تکمیل شدہ ایک منصوبے کی احتتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔انہوںنے اس موقع پر بلتستان کلچر اینڈڈپولمنٹ فائونڈیشن کو یہ منصوبہ کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سے اس منصوبے کے ذریعے زراعت اور فشریز کی ترقی میں کافی مدد ملی ہے اس منصوبے کے تحت گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں سینکڑوں فارمرز اور فشریشز سے وابسطہ افراد کو تربیت دی جاچکی ہے جسے سے آئندہ ان شعبوں کی ترقی میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔سپیکر نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزین گزستہ دس سالوں سے گلگت بلتستان میں مختلف شعبوں کی ترقی کے لیے تعاون فراہم کررہا ہے اور گلگت بلتستان کی ترقی میں اپنا حصہ شامل کررہا ہے جوکہ خوش آئند ہے۔سپیکر نے اس توقع کا اظہار کیا کہ انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن آئندہ بھی یہ تعاون جاری رکھے گا۔سپیکر نے اس موقع پر محکمہ فشریز اور محکمہ زراعت کے اس منصوبے پر عمل درآمد کے دوران خصوصی تعاون فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر سپیکر نے محکمہ فشریز کو پرائیویٹ فش فارمنگ کو ترقی دینے پر سراہاتے کہا کہ اس حوالے سے محکمے نے بہت اچھا کام کیا ہے اور گلگت بلتستان میں ٹروٹ فش کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔سپیکر نے محکمے کو ہدایت کی ہے اس شعبے کی ترقی کے لیے مزید بہتر کام کرے۔تقریب میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن پاکستان کے نمائندے بھی شرکت کی۔انہوں نے اس منصوبے کو کامیابی سے مکمل کرنے پر بلتستان کلچر اینڈ ڈپولمنٹ فائونڈیشن کی کارکردگی پر اطمنا ن کااظہار کیا اور اس منصوبے پر عملدرآمد میں تعاون کرنے پر تمام سٹیک ہولڈرز کاشکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی مختلف شعبوں میں تعاون جای رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔تقریب سے سکیریٹری زراعت اور لیبر ڈپارمنٹ کے نمائندے نے خطاب کیا اور کامیابی کے ساتھ اس منصوبے کی تکمیل پر بلتستان کلچر ڈپولمنٹ فائونڈیشن کو مبارکباددیا اور انکے ساتھ مستقبل میں بھی ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر بلتستان کلچر اینڈ ڈپولمنٹ آرگنائزیشن نے تمام محکموں خصوصا انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن پاکستان کے تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved