تازہ ترین  
ہفتہ‬‮   19   جنوری‬‮   2019

شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات پر سمجھوتہ نہیں کرینگے،اے سی گلگت


گلگت (اوصاف نیوز) اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر)محمد شارخ چیمہ نے کہا کہ شہری مسائل کے حل کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیںکیا جائے گا اس سلسلے میں تاجر مرکزی کردار ادا کرتے ہیں انتظامیہ ترجیحی بنیادوں پر تاجروں کے درینہ مسائل حل کیلئے عملی اقدامات جاری رکھے گی ،تاجروں کو بجلی کی مناسب فراہمی کیلئے ڈپٹی کمشنر کے ہدایات پر عملدرآمد کیا جائے گا اس سلسلے میں محکمہ برقیات کے زمہ داروں سے جلد بات چیت ہوگی ، اسکے علاوہ شہر میں معیاری اشیاء خوردہ نوش کی فراہمی سمیت صاف ستھراء گوشت کی فراہمی اولین مقاصد میں شامل ہے میونسپل انسپکشن ٹیم بہت جلد روزانہ کے بنیادوں پر معائینہ کیلئے لائحہ عمل مرتب کریں تاکہ عوامی شکایات کے ازالے کیلئے کردار ادا کیا جاسکے ،اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کا وفد صدر مرتظیٰ جعفری کی قیادت میں ملاقات کی اور انہیں اسسٹنٹ کمشنر گلگت کی زمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تعاون کی اپیل کردی ،اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے تحصیل آفس کا تفصیلی دورے کے موقع پر مجسٹریٹس اور سٹاف کو ہدایات دیں کہ وہ عوامی شکایات کے ازالے او ر عوامی خدمت کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں تاکہ شہریوں کو بروقت انصاف مل سکے،علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) محمد شارخ چیمہ نے تحصیلدار حسین شاہ کے ہمراہ ،شاہی پولو گراونڈ،پونیال روڈ ،امامیہ جامع مسجد روڈ ،خزانہ روڈ ، راجہ بازار ،گھڑی بازار ، پل روڈ ،مرکزی جامع مسجد اہل سنت بازار اور صدر بازار سمیت راجہ بازار کا بھی دورہ کیا، اور تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر حسین شاہ نے انہیں شہر کے مرکزی شاہراہوں ،مارکیٹوں ،پبلک کار پارکنگ ،راجہ بازار ،سمیت ضلع کونسل ،کے بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی ،انہوں نے پبلک پارکنگ کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والے سہولت کے بارے بھی آگاہ کیا۔ شہر کے دورے کے موقع پر شہریوں سے انکے مسائل کے حل کیلئے دریافت بھی کیا ،جس پر عوامی مسائل کے حل کیلئے دلچسپی پر شہری حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کو خراج تحسین پیش کرتے انہیں اسسٹنٹ کمشنر گلگت کی زمہ داریوں کو سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved