تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

فوڈانسپکٹرکے دنیورمیں چھاپے،ناقص اشیائے خورونوش فروخت کرنیوالوں کوجرمانے


گلگت (اوصاف نیوز) ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ ایڈمنسریٹر ضلع کونسل گلگت سمیع اللہ فاروق کے حکم پر ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے تحصیل دنیور کے مجسٹریٹس کے ہمراہ دنیور بازار میں زبردست کریک ڈوان ،بھاری مقدار میں ناقص اشیاء خوردہ نوش ،زائدالمعیاد اشیاء کی بڑی کھیپ پکڑ لی ،ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں پر 60ہزار سے زائد جرمانے عائد ،تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سمیع اللہ فاروق کے حکم پر دنیور تحصیل عملے کے ساتھ ملکر دنیور بازار میں کریک ڈوان کرتے ہوئے ناقص ،زائدالمعیاد اشیاء ؒوردہ نوش کی بڑی کھیپ پکڑ لی ،دکانداروں پر بھاری جرمانے کرتے ہوئے 60 ہزار روپے ڈسٹرکٹ کونسل اکاونٹ میں جمع کردائے ، دنیور کے عوام نے ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریٹر سمیع اللہ فاروق کے عوامی شکایات کا نوٹس لینے پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کے تحصیل مجسٹریٹ لیاقت اور ساتھیوں کے ہمراہ چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران ناقص اشیاء خوردہ نوش کے ضبط کرکے بھاری جرمانے عائد کرنے کے ا قدام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے روزانہ کے بنیادوںپر گرانفروشوں کے خلاف کاروائیوں کا مطالبہ بھی کیا۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved