تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

سی پیک میں جی بی کے اہم منصوبے نہ رکھناعوام کی توہین،نظرثانی کی جائے(پروین غازی)


گلگت(اوصاف نیوز)معروف سیاسی و سماجی راہنماء پروین غازی نے کہا کہ سی پیک میں گلگت بلتستان کے اہم پاور پروجیکٹ منصوبے نہ رکھنا گلگت بلتستان کے 20لاکھ عوام کی توہین ہے سی پیک کا گیٹ کہلانے والے سی پیک کے ثمرات سے محرومی قبول نہیں کریں گے یہ ہمارے حکومتی سیاسی ناکامی ہے ۔وزیر اعظم عمران خان کو سی پیک منصوبوں از سرنو جائزہ لیں اور گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کا خیال رکھیں بصورت دیگر وفاقی اداروں سے اعتماد اٹھ جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بجلی منصوبوں کی عدم تکمیل سے عوام بجلی کی سہولت سے محروم ہیںاور بجلی کی طلب رسد سے زیادہ ہے جسکی وجہ سے عوامی مسائل بڑھ رہے ہیں صوبائی حکومت کو فوری بجلی کی مناسب ترسیل یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کرے ،18سے 20گھنٹے بجلی کے لود شیدنگ سے عوام میں اشتعال پھیل رہاہے محکمہ برقیات بجلی کے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے گلگت کے شہری علاقوں سمیت مضافاتی علاقوں کے عوام سخت اذیت سے دوچا رہیں ،پروین غازی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر گلگت بلتستان کے عوام کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے آئینی حقوق کا اعلان کریں ،یا کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیں،اب گلگت بلتستان کے عوام مزید انتظار نہیں کرسکتے




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved