برج حوت آج کا دن کیسا گزرے گا

آج اپنے اندرکسی بھی حالت میں کوئی غلط فہمی موجودنہ رہنے دیں۔بہت سے نئے مواقع اورذمہ داریاں درحقیقت آج آپ کوبہت زیادہ مصروف رکھنے کی کوشش کریں گی۔لیکن اپنی ذاتی کشش اوروجاہت سے کام لے کر اپنے متوقع نتائج میں بہت زیادہ اضافہ کر سکیں گے۔آج آپ کے جذبات بھی عروج پرہوں گے پھر بھی آپ مناسب اقدامات کرکے فائدہ مندمقام حاصل کر نے کی منصوبہ بندی کرسکیں گے جس کے لئے آج سے ہی عملی جدوجہدکا آغازکر سکیں گے۔ آج اپنے کام کادباوٴ صرف اورصرف اپنی محبت اوراس کوحاصل کرنے کیلئے ہی برداشت کریں گے۔اپنے معاملات کا کوئی نہ کوئی حل تلاش کرنیکی کوشش میں بھی کامیاب رہیں گے۔(2جون،2023ء)