برج قوس آج کا دن کیسا گزرے گا

آج آپ کے سامنے اپنی زندگی میں انتہائی اہم تبدیلیاں لانے کے مواقع آ سکیں گے جن کی وجہ سے آپ کا اطمینان اور سکون حاصل ہو سکے گا۔اپنی فنکارانہ اور تخلیقی صلاحیتوں سے استفادہ کرکے آپ سماجی زندگی میں بھی کامیاب ہو سکیں گے۔اپنی گھریلو زندگی کو بہتر بنانے کے لئے تیار رہیں اور اپنی سوچوں کو مثبت رکھیں۔آج آپ اپنی وجدانی صلاحیتوں پر بھروسہ کر سکتے ہیں لیکن ایک بات لازمی یاد رکھیں کہ آج اپنے معاملات سے لاتعلقی یا بیزاری کی کیفیات آپ کی ناکامی کا اہم سبب بھی بن سکتی ہیں اور آپ کے تعلقات کے بارے میں بھی یہی عنصر کارفرما ہوکر اپنے اثرات دکھا کر آپ کو دوسروں سے دل برداشتہ بھی کر سکتا ہے۔(6جون،2023ء)