برج عقرب آج کا دن کیسا گزرے گا

آج اپنی لاتعلقی کیوجہ سے آپ کسی سے نہ تو بات کرنا چاہیں گے اور نہ ہی کسی کی جانب دیکھنا پسند کریں گے مگرمحتاط رہ کر اپنا وقت گزارنے کی کوشش کریں اور اپنے آپ کو تنہائی کا شکار نہ بنائیں بلکہ اپنے آپ کو سماجی میل جول کا عادی بنائیں اور دوسروں سے اپنے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں۔آپ کو جلد ہی یہ احساس ہو جائے گا کہ آپ نے جن مسائل کوسرپرسوار کر رکھا ہے وہ اس حد تک تکلیف دہ نہیں ہیں جس حد تک آپ سمجھ رہے ہیں۔اپنے رویے کو بدلنے کی کوشش کریں اور کسی بھی لمحہ اپنے پرانے یا موجودہ اہداف کے حصول کو فراموش نہ کریں۔اس کے علاوہ دوسروں سے کوئی ایسا وعدہ نہ کریں جسے پورا کرنا ممکن ہی نہ ہو۔(6جون،2023ء)