برج سنبلہ آج کا دن کیسا گزرے گا

آج آپ کی فنکارانہ صلاحیتیں عروج پر ہوں گی جن کی بناء پر آپ اپنی گھریلو ذمہ داریوں کی ادائیگی کرنے اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں یکساں طور پر کامیاب ہو سکتے ہیں۔اپنے معاملات کو آگے بڑھانے اور اپنے وقت کا بہترین استعمال یقینی بنانے کے لئے اپنے امور کی ترجیحی فہرست ضرور بنا لیں تاکہ وقت کا ضیاع نہ ہو اور مجوزہ نتائج بھی لازمی حاصل ہو سکیں۔اپنے ذاتی مسائل کے حل اور اپنے عملی امور میں اپنے شریک حیات کے مشوروں کو نظر انداز نہ کریں لیکن یاد رکھیں کہ کسی وہم اور خدشے کو سرپر سوار کر لینے سے آپ کے مسائل مزید الجھاؤ کا شکار ہو سکتے ہیں اس لئے ایسی باتیں سوچنے سے اجتناب کریں۔(6جون،2023ء)