11:50 am
دبئی میں20ویں سالانہ میراتھن کا انعقاد

دبئی میں20ویں سالانہ میراتھن کا انعقاد

11:50 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)دبئی میں20ویں سالانہ میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک سے ہزاروں ایتھلیٹس نے شرکت کی۔2019کی اس میراتھن میں میزبان ملک عرب امارات سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ہزاروں پروفیشنل ایتھلیٹس سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا اور ہلکی پھلکی دوڑ کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کیا۔
دبئی میں20ویں سالانہ میراتھن کا انعقاداس سالانہ ریس کی گزرگاہوں پرہزاروں تماشائی بھی موجود تھے جو کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے دکھائی دیئے۔ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے Getaneh Molla نامی ایتھلیٹ نے سب سے پہلے مقررہ فاصلہ طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔واضح رہے کہ یہ میراتھن ہر سال منعقد کی جاتی ہے جس سے حاصل ہونے والی آمدنی فلاحی مقاصد کے لیے استعمال کی جاتی ہے

تازہ ترین خبریں