اسلام آباد(نیو زڈیسک)آبی ماہرین نے ایسا جدید آبی ٹینٹ ایجاد کیا ہے جس کے ذریعے روایتی غوطہ خوری کے برعکس اب سمندر کی تہہ میں طویل وقت گزارنا ممکن ہو گیا ہے۔ اب سارا دن یا تمام رات زیر آب کیمپنگ کریں اور سمندری دنیا کے رنگ برنگے عجائبات کا خود مشاہدہ کریں۔آج سے پہلے سمندر میں غوطہ خوری انتہائی خطرناک اور شدید جسمانی تھکن والا کام سمجھا جاتا تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس شعبے میں سالوں گزارنے والے مائیکل لومبردی کہتے ہیں کہ روایتی طریقے (سکوبا) کے ذریعے سمندر کی تہہ میں جانا انتہائی پیچیدہ عمل تھا۔ بھاری بھرکم آکسیجن ٹینک اور اس پر مستزاد کہ پانی کا وزن جتنا
نیچے جائیں بڑھتا ہی چلا جاتا ہے، جونہی پانی کی تہہ کو ہاتھ لگائیں، آکسیجن سلنڈر خالی ہونے سے سانسیں کھچنے لگتی ہیں اور باہر نکلنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا۔ اس لئے بار بار باہر آنے کر سانس بحال کرنے کی دقت کے سبب سمندری حیات کے بارے میں جاننے کی بجائے اپنا آپ سنبھالنے میں ہی زیادہ وقت گزر جاتا تھا۔دوسرا مشکل مرحلہ کہ سطحِ آب تک آنے سے پہلے پانی کی کثافتی تہوں میں کچھ وقت کیلئے رکنا تاکہ جسم اور ماحول میں مطابقت پیدا ہو جائے، اس صورتحال میں کہ سانسیں پھولی ہوئی ہیں، انتہائی کٹھن بلکہ بعض اوقات تو زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوتا ہے۔ اور اگر اس دوران کوئی بڑی مچھلی یا بڑا آبی جانور حملہ آور ہو جائے تو سمجھیں موت کا مکمل سامان آ موجود ہوا۔ان سب مسائل کو دیکھتے ہوئے ماہرین نے مخصوص مٹیریل استعمال کرتے ہوئے آبی ٹینٹ تیار کیا ہے جس کے ذریعے غوطہ خوری کی مکمل ٹریننگ کے بغیر عام انسان بھی پانی میں اتر سکتا ہے۔ بھاری آکسیجن سلنڈر کے تکلف کی ضرورت ہے نہ پانی کی کثافتی تہوں میں اٹکتے سانس کے ساتھ رکنے کی ضرورت، بس پانی میں اترنے سے قبل ٹینٹ کو غبارے کی طرح پھلائیں اور مزے سے تیرتے ہوئے سمندر کی تہہ میں اتر جائیں۔یہیں پر بس نہیں، آبی ٹینٹ میں رہتے ہوئے آپ زیر آب گھنٹوں گزار سکتے ہیں۔ پانی میں تیراکی کرتے قسم قسم کی رنگ برنگی مچھلیوں سے لطف اندوز ہوں یا آبی پودوں پر تحقیق کریں۔ کام سے تھک کر ٹینٹ میں کیمپنگ کریں، پارٹی منائیں اور خوب ہلہ گلہ کریں۔ آبی ٹینٹ کے سبب آپ پانی میں ہونے کے باوجود ایسے ہی ہیں جیسے خشکی پر کسی رکاوٹ کے بغیر سانس لے رہے ہیں
پاکستانی خواتین اراکین اسممبلی نے شادی کی عمر 16سال کی بجائے کتنے سال کرنے کا مطالبہ کر دیا ؟
وہی ہوا جس کا خدشہ تھا ، پاکستان میں کورونا بے قابو ہو گیا ، ایک بار پھر لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ
اتوار کے روز انتہائی افسوسناک خبر ،43پاکستانیوں کی لرزہ خیز موت نے فضا سوگوار کر دی
یا اللہ رحم فرما ، اتوار کے روز پاکستان خوفناک زلزلے سے لرز اٹھا ، یا اللہ اپنا خصوصوی کرم فرمانا
بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع
برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا
وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی
پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف
تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا
افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی
تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے
سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع
حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا
کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے
دبئی میں20ویں سالانہ میراتھن کا انعقاد
چینی مزدوروں نے 6گھنٹے میں نئی ریلوے لائن بچھادی
والدین موبائل پر مصروف، بیٹی مصیبت میں پھنس گئی
لڑکوں کا روپ دھار کر حجام کی دکان چلانے والی باہمت بہنیں
کینیا کے سِکوں پر جانوروں کی تصویریں کیوں؟
ننھے بچوں کی گھٹنوں کے بَل دوڑ
برطانوی خاتون کی کمبل سے شادی
جنوبی افریقہ میں گینڈے کی دادا گیری
عمر صرف 9سال لیکن انسانی ہمدردی کا جذبہ بے مثال
چین میں کتے نے مالک کو مرنے سے بچا لیا
خاتون کی ہوائی چپل کی دھوم
برف سے جمی جھیل پر آئس اسکیٹنگ
ننھےبچوں کا گھٹنوں کے بَل چلنے کا منفرد مقابلہ
بھارت کنوئیں میں پھنسے ہاتھی کو نکال لیا گیا
مشی گن، دریا میں برف کی پلیٹ سیاحوں کی توجہ کامرکز
چینی پرنسپل اور 700 بچوں کی ایک ساتھ ورزشی رقص کی ویڈیو وائرل