03:20 pm
وکی پیڈیا پر35 ہزارمضامین لکھنے اور30 لاکھ کی ایڈیٹنگ کرنے والا مصنف

وکی پیڈیا پر35 ہزارمضامین لکھنے اور30 لاکھ کی ایڈیٹنگ کرنے والا مصنف

03:20 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک)امریکی شہری نے وکی پیڈیا پر رضاکارانہ طور پر 35 ہزار مضامین لکھنے اور 30 لاکھ مضامین کی ایڈیٹنگ کرکے دنیا کو حیران کردیا۔وکی پیڈیا نامی آن لائن انسائیکلو پیڈیا سے تو ہم بخوبی واقف ہیں جس پر دنیا بھر سے آن لائن رضاکار لکھنے، تدوین اور ادارت (ایڈیٹنگ) کا کام کرتے ہیں۔ وکی پیڈیا آن لائن معلومات اور مضامین کا سب سے بڑا ذخیرہ بن چکا ہے جہاں انگریزی سمیت دنیا کی دیگر زبانوں میں ہزارہا موضوعات پر 

معلوماتی مضامین کا انبار موجود ہے۔اس ویب سائٹ پر اس وقت انگریزی میں 60 لاکھ کے قریب مضامین موجود ہیں۔ ان میں سے ایک تہائی مضامین کی ادارت اسٹیون پروئیٹ نے کی ہے جن کی تعداد 30 لاکھ سے زائد ہے جب کہ اسٹیون اب تک 35 ہزار سے زائد مضامین بھی لکھ چکے ہیں۔اس ضمن میں اسٹیون کا کردار بہت نمایاں ہے اور انہوں نے برق رفتاری سے وکی پیڈیا پر کام کیا جس کے اعتراف میں مشہور جریدے ٹائم میگزین نے انہیں انٹرنیٹ کے بااثرترین افراد کی فہرست میں شامل کیا ہے۔جب انہوں نے وکی پیڈیا پر رضاکارانہ طور پر اپنے جنونی کام کا آغاز کیا تو خود ان کے والدین نے اسے احمق قرار دیا کیونکہ اس عظیم کام کے بدلے انہیں ایک ڈالر بھی نہیں مل سکا اور وہ لکھنے اور ادارت کا سارا کام رضا کارانہ طور پر کرتے ہیں۔جب ٹائم میگزین نے انہیں جے کے رولنگ، صدر ٹرمپ، کم کرڈاشیئن سمیت انٹرنیٹ کی بااثر شخصیات میں شامل کیا تو خود اس کے والدین بھی حیران رہ گئے۔مفت تعلیم اور مفت معلومات تک رسائی اسٹیون کا مشن ہے اور وہ روزانہ کتابیں، رسالے اور دیگر جرائد چھان کر تین گھنٹے لکھنے اور ادارت میں گزارتے ہیں۔ دن میں وہ امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے ادارے میں ریکارڈ کیپر کی ملازمت کررہے ہیں۔فی سیکنڈ وکی پیڈیا پر 6 ہزار افراد آتے ہیں اور اپنی معلومات حاصل کرتے ہیں جس کے سب سے بڑے رضاکار ایڈیٹر اسٹیون پروئیٹ ہی ہیں۔


تازہ ترین خبریں

نور مقدم کیس، ڈرائیور کے بیان نے مقدمے کا رخ ہی موڑ دیا ، نور نے ڈرائیور کو فون کر کے کیا چیز لانے کو کہا تھا ؟

نور مقدم کیس، ڈرائیور کے بیان نے مقدمے کا رخ ہی موڑ دیا ، نور نے ڈرائیور کو فون کر کے کیا چیز لانے کو کہا تھا ؟

امریکا کا عراق میں اپنا جنگی مشن ختم کرنے کا اعلان

امریکا کا عراق میں اپنا جنگی مشن ختم کرنے کا اعلان

شہری غیر ضروری باہر نہ نکلیں‘، کراچی میں شام 6 کے بعد مکمل پابندی کا حکم

شہری غیر ضروری باہر نہ نکلیں‘، کراچی میں شام 6 کے بعد مکمل پابندی کا حکم

آزاد کشمیر کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ تنویر الیاس اور بیرسٹر سلطان آمنے سامنے

آزاد کشمیر کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ تنویر الیاس اور بیرسٹر سلطان آمنے سامنے

نور ڈر سے چھپ گئی تھی اسے باہر نکال کے مارا ۔۔ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

نور ڈر سے چھپ گئی تھی اسے باہر نکال کے مارا ۔۔ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

پاکستان نے افغان فوجیوں کی ویڈیوجاری کردی

پاکستان نے افغان فوجیوں کی ویڈیوجاری کردی

افغان فوجیوں کو افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا: آئی ایس پی آر

افغان فوجیوں کو افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا: آئی ایس پی آر

خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی ۔۔۔ ہشام انعام اللہ سےقلمدان واپس لےلیاگیا ؎

خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی ۔۔۔ ہشام انعام اللہ سےقلمدان واپس لےلیاگیا ؎

مدد کیلئے بھارت کو پُکاروں گا ، بھارت سے متعلق بیان پر لیگی رہنما کے خلاف بڑا اقدام اٹھالیا گیا

مدد کیلئے بھارت کو پُکاروں گا ، بھارت سے متعلق بیان پر لیگی رہنما کے خلاف بڑا اقدام اٹھالیا گیا

کورونا پیکج کی رقم استعمال کرنے کے حوالے سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حکومت سے جواب  مانگ لیا

کورونا پیکج کی رقم استعمال کرنے کے حوالے سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حکومت سے جواب  مانگ لیا

افغان طالبان کی جانب سے افغان باشندوں سے پاکستانی شناختی کارڈ برآمدگی کے دعوے پر نادرا کا ردعمل آگیا۔

افغان طالبان کی جانب سے افغان باشندوں سے پاکستانی شناختی کارڈ برآمدگی کے دعوے پر نادرا کا ردعمل آگیا۔

بھارت میں تیز بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 160 سے زائد ہوگئی

بھارت میں تیز بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 160 سے زائد ہوگئی

کوروناکے وار جاری ۔۔۔۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

کوروناکے وار جاری ۔۔۔۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

کئی ہفتوں بعدبٹ کوائن کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

کئی ہفتوں بعدبٹ کوائن کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا