اور مشکل وقت میں ثابت قدم ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کرتے ہیں اور ان کے مشاغل کی فہرست میں خاصی لمبی ہوتی ہے۔ انہیں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو اپنی مدد آپ کے تحت حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور دوسروں کو اپنے معاملات میں کم ہی شریک کرتے ہیں۔ 02 چھوٹی بھویں: ایسے لوگ بہت حساس اور معاملات کا باریک بینی اور گہرائی سے جائزہ لینے کا شوق رکھتے ہیں۔ چھوٹی بھووں والے افراد کو دوسروں کی مشکلات سن کر کبھی اچھا نہیں لگتا کیوں کہ انہیں خود اپنی مشکل حل کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن ان لوگوں کے لیے کوئی بھی ہدف ایسا نہیں جسے حاصل نہ کیا جاسکے۔ 03 موٹی بھویں: جن لوگوں کی بھووں کے بال موٹے اور گہرے ہوتے ہیں ان میں خود اعتمادی کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی ہے۔ ایسے لوگ بڑی سے بڑی مشکل کا سامنا کرنے سے نہیں گھبراتے۔ ایک بار یہ خود سے کوئی وعدہ کرلیں تو پھر اپنی بھی نہیں سنتے۔ یہ لوگ آزاد خیال بھی ہوتے ہیں اور انہیں کوئی پرواہ نہیں ہوتی کہ دوسرا ان کے بارے میں کیا سوچتا ہے۔ 04 باریک بھویں: بہت باریک بھویں قدرتی نزاکت کو ظاہر کرتی ہیں۔ ایسے لوگ لڑائی جھگڑے والے معاملات سے دور بھاگتے ہیں اور دوسروں کو بھی امن پسندی سے رہنے کی تلقین کرتے رہتے ہیں۔ یہ لوگ درمندی جیسی صفات سے مالا مال ہوتے ہیں اور اسی لیے بہترین دوست، سامع اور رہنما ثابت ہوتے ہیں۔ 05 محرابی بھویں: محراب کی طرح بہت زیادہ گول بھووں والے افراد بہت حساس ہوتے ہیں اور نہایت مختصر گفتگو کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں سے پہلی ملاقات میں لگتا ہے کہ جیسے یہ بہت کھڑوس ہیں لیکن درحقیقت یہ صرف انہی لوگوں سے کھل کر بات کرتے ہیں جن پر انہیں مکمل بھروسہ ہو۔ 06 کم محرابی بھویں: ایسے لوگوں پر آپ آنکھ بند کر کے بھروسہ کرسکتے ہیں کیوں کہ ان کی بھویں سچے دوست کی پہچان بتاتی ہیں۔ یہ لوگ گھلنے ملنے میں مہارت رکھتے ہیں اور ان کی سحر انگیز گفتگو آپ کو ان کا گرویدہ بناسکتی ہے۔ ان سے ایک بار دوستی کا رشتہ بن جائے تو پھر طویل عرصے تک اس پر آنچ نہیں آنے دیتے۔ 07 تکونی بھویں: بالکل نوکدار تکونی بھونیں متحرک شخصیت کی پہچان ہیں۔ ایسے لوگ صورتحال کو پرکھنے اور جلد فیصلہ لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بعض اوقات ان کی جلد بازی نقصان کا باعث بھی بنتی ہے لیکن یہ اس سے سبق حاصل کرنے میں دیر نہیں لگاتے۔ ان کے ساتھ رہتے ہوئے آپ کو کبھی بھی بوریت کا احساس نہیں ہوگا کیوں کہ یہ دلچسپ گفتگو سے دل موہ لینے پر بھرپور دسترس رکھتے ہیں۔ 08 گول بھویں: یہ لوگ رحم دل اور انتہائی سخی ہوتے ہیں، اپنا کام مکمل توجہ اور دیانتداری سے کرتے ہیں۔ ایسے لوگ دوسرے کو مشکل میں دیکھ کر خود بھی پریشان ہوجاتے ہیں اور ہمہ وقت ہر ممکن
مدد کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ 09 سیدھی بھویں: جن لوگوں کی آنکھوں کے اوپر بھویں بالکل سیدھی ہوتی ہیں وہ تجزیہ کرنے اور منطقی نتائج کی طرف جھکاؤ رکھتے ہیں۔ ایسے لوگ کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے سوچنے سمجھنے کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ اپنی بھنووں کی طرح ان کا انداز گفتگو بھی سیدھا اور کھرا ہوتا ہے جو کبھی کبھار دیگر لوگوں کے لیے ناگواری کا باعث بھی بن جاتا ہے۔ 10 ترچھی بھویں: بھنووں میں جتنا زیادہ ترچھا پن ہوگا، ان کے حامل فرد کے جزبات اور احساسات اتنے ہی زیادہ مستحکم ہوں گے۔ ایسے لوگ ملنے والے پر گہرا تاثر چھوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان لوگوں کے لیے کامیاب زندگی کا ہدف بالکل واضح ہوتا ہے اور یہ اسے حاصل کرنے کا مختصر اور تیز ترین راستہ نکالنے کی بھی اہلیت رکھتے ہیں۔ 11 ہلکی بھویں: ایسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں کہ جن کی بھویں اس قدر ہلکی ہوں کہ ان کی شکل کا اندازہ لگانا ممکن ہی نہ رہے۔ عام طور پر ایسی بھویں رکھنے والے افراد عدم تحفظ اور احساس کمتری کا شکار ہوتے ہیں۔ انہیں اپنے کردار اور اپنی صلاحیتوں پر ہی بھروسہ نہیں ہوتا اور یوں ان میں شرمندگی اور بزدلی کا احساس پنپتا رہتا ہے۔ اگر آپ بھی ان میں سے ہیں تو منفی احساسات کو نکال باہر پھینکیئے اور نئے میدان میں قسمت آزمایئے۔
پاک فوج پر حملہ ، اہم شہادتوں کی اطلاعات
ملک کی لوٹی دولت واپس لانےکا وعدہ کیا تھا اور اب اس کی قسطیں آنا شروع ہو گئی ہیں، فواد چوہدری
کپتان کے نئے پاکستان میں مہنگائی نے 9سالہ ریکارڈ توڑ دیا
سرکاری ملازمین کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ، کون کون سے ملازمین کو فارغ کیا جائے گا
تحریک انصاف کو بھی آخر رحم آہی گیا ، پاکستانی عوام کو زبردست ریلیف دینے کا فیصلہ
ایک بار جب ملک میں مہنگائی بڑھی تو نواز شریف نے فوراً کیا اقدام اٹھایا،
جسم میں خون کی کمی سے بچناچاہتے ہیں تواس کاعلاج آپ کے کچن میں ہی موجودہے
چندروپے کےلیموں آپ کوکونسی جان لیوابیماری سے بچاسکتے ہیں
وکی پیڈیا پر35 ہزارمضامین لکھنے اور30 لاکھ کی ایڈیٹنگ کرنے والا مصنف
انسانی فضلے سے مضبوط ماحول دوست اینٹیں تیار
سمندر کی تہہ میں کیمپنگ کیلئے جدید ٹینٹ تیار
موٹے افراد کا دماغ چھوٹا ہوتا ہے، تازہ تحقیق
جرمنی میں شاہراہوں پر گاڑیوں کی حدرفتار 130 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر
ارجنٹینا کے باشندے نے مائیکل جیکسن بننے کے لیے 42 لاکھ خرچ کردیئے
صرف ایک عادت بدلنے سے 136 کلو وزن کم کرنے والی خاتون
چین: 10 سالہ بچی بس کے نیچے آنے کے باوجود بچ گئی
چین میں کاربے قابو ہوکربرف سے جمی جھیل میں جا گری
دبئی میں20ویں سالانہ میراتھن کا انعقاد
چینی مزدوروں نے 6گھنٹے میں نئی ریلوے لائن بچھادی
والدین موبائل پر مصروف، بیٹی مصیبت میں پھنس گئی
لڑکوں کا روپ دھار کر حجام کی دکان چلانے والی باہمت بہنیں
کینیا کے سِکوں پر جانوروں کی تصویریں کیوں؟