10:26 am
نئے چینی سال کی آمد، سنگاپور دیوہیکل لالٹینوں سے سج گیا

نئے چینی سال کی آمد، سنگاپور دیوہیکل لالٹینوں سے سج گیا

10:26 am

سنگاپور (نیو زڈیسک) نئے چینی سال کی آمد پر جہاں دنیا کے مختلف ممالک میں فیسٹیولز اور تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے وہیں سنگاپور میں بھی اس حوالے سے جشن عروج پر ہے۔اسی سلسلے میں سنگاپور کی کئی سڑکوں اور شاہراہوں کو رنگا رنگ دیوہیکل لالٹینوں سے سجایا گیا ہے جو رات کے وقت روشنی

 میں دلفریب منظر پیش کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ روشنیوں سے سجی یہ دیوہیکل لالٹینیں سڑک سے گزرنے والے افراد کی توجہ کا مرکز بن رہی ہیں۔لالٹینوں کو روشن کرنے کی افتتاحی تقریب میں آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا جس سے فضا جگمگا اْٹھی۔ ان دیوہیکل لالٹینوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائر ل ہو چکی ہیں جسے صارفین نے بے انتہاپسند کیا اور اکثر نے خود سنگاپور جاکر لائیو دیوہیکل لالٹینوں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبریں