10:18 am
امریکی ٹی وی چینل کے میزبان نے 10سال سے ہاتھ نہیں دھوئے

امریکی ٹی وی چینل کے میزبان نے 10سال سے ہاتھ نہیں دھوئے

10:18 am

نیویارک (نیو زڈیسک) امریکی ٹی وی چینل فوکس نیوز کے میزبان پیٹ ہیگسیتھ نے نشریات کے دوران کہا ہے کہ جراثیم حقیقی چیز نہیں ہیں اور خود انہوں نے 10سال سے اپنے ہاتھ نہیں دھوئے۔ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ انفیکشن پیدا کرنے والے 

خوردبینی اجسام کا وجود نہیں کیونکہ وہ کھلی آنکھوں سے نہیں دیکھے جا سکتے۔ پیٹ ہیگسیتھ نے 10 سال سے ہاتھ نہ دھونے کا اعتراف اس وقت کیا جب ان کے ساتھی میزبان ایڈہنری اور جیڈیا بیلا نے ان کا بچے کچھے پیزا کھانے پر مذاق اڑایا۔ہیگسیتھ نے لائیو نشریات کے دوران کہا کہ میرا 2019 کا عہد یہ ہے کہ آن ائیر وہ سب کچھ کہوں جو میں آف ائیر کہتا ہوں، میں نے دس سال سے ہاتھ نہیں دھوئے۔ ان کے اعتراف پر سوشل میڈیا میں ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔

 

تازہ ترین خبریں