10:23 am
بیک وقت دونوں ہاتھوں سے حقیقت سے قریب تر تصاویربنانے والی فنکارہ

بیک وقت دونوں ہاتھوں سے حقیقت سے قریب تر تصاویربنانے والی فنکارہ

10:23 am

ڈنمارک(نیو زڈیسک) پینسل کے ذریعے حقیقت سے قریب تر خاکے بنانا بہت مشکل کام ہوتا ہے لیکن ایک ساتھ دونوں ہاتھوں سے پورٹریٹ کی تیاری اس سے بھی مشکل عمل ہوتا ہے  لیکن  ڈنمارک کی فنکار ’راجا سینا‘ وہ ذہین و فطین فنکارہ ہیں جو اس فن پر کمال مہارت رکھتی ہیں۔سال 2010ء میں اپنے دونوں ہاتھوں سے حقیقت کے انتہائی قریب تصاویر بنانے پر پوری دنیا میں ان کی شہرت پھیل گئی جب کہ تصاویر 

ایک سادہ پینسل سے بنائی گئی تھیں لیکن راجا سینا کے فن پارے دیکھ کر ان پر کیمرے سے لی گئی تصویر کا گمان ہوتا ہے۔پہلے وہ سیدھے ہاتھ سے ڈرائنگ کرتی تھیں پھر انہوں نے دوسرے ہاتھ سے خاکے بنائے بعد ازاں انہیں اندازہ ہوا کہ وہ ایک وقت میں دونوں ہاتھوں سے دو بالکل مختلف پورٹریٹ بناسکتی ہیں۔علاوہ ازیں وہ ٹی وی اداکارہ بھی ہیں اور انہوں نے ماڈلنگ، میزبانی کے علاوہ کئی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ یہاں تک کہ بچوں کے لیے ولندیزی ویب ٹی وی کی میزبان بھی رہی ہیں تاہم ان کی وجہ شہرت ان کے حیرت انگیز فن پارے ہیں جو پوری دنیا میں مہنگے داموں فروخت ہورہے ہیں۔لوگوں کی اکثریت کو یقین نہیں کہ ایک وقت میں دونوں ہاتھوں سے دو مختلف تصاویر بنانا ممکن ہے اس کے ثبوت کے لیے راجا سینا نے خود اپنی ویڈیو بناکر پوسٹ کی ہے جسے دیکھ کر لوگ انگشت بدنداں ہیں۔وہ کہتی ہیں کہ عضلاتی یادداشت (مسل میموری) کی بدولت میں دو تصاویر بنا پاتی ہوں یعنی میرے ہاتھ جانتے ہیں کہ انہیں کس رخ پر لکیر کھینچنی ہے ماہرین اسے عطیہ خداوندی قرار دیتے ہوئے خاتون کو انتہائی جینیئس قرار دے رہے ہیں۔ ذیل میں ان کی ایک ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے۔ان کے فنی کمال کے بارے میں دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ نے ان کا انٹرویو کیا ہے اور ان کے غیرمعمولی کام کو سراہا ہے۔

 

تازہ ترین خبریں