08:38 am
ویتنام میں ہاتھیوں کی ریس کا انعقاد

ویتنام میں ہاتھیوں کی ریس کا انعقاد

08:38 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ویتنام میں روایتی میلے کے موقع پر ہاتھیوں کی ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں طویل ٹریک پر تیزی سے دوڑتے ہاتھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ہاتھیوں کی اس ریس میں مقامی افراد کے علاوہ ویتنام بھر سے شرکاء نے اپنے پالتو ہاتھیوں کے
ہمراہ شرکت کی اور طویل ٹریک پر اپنے ہاتھیوں کو اتنی تیزی سے دوڑایا کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بنا رہ نہ سکے ۔ہر سال کی طرح اس سال بھی اس دو روزہ میلے میں حصہ لینے کیلئے شرکاء جہاں اپنے ہاتھیوں کی خاص تربیت کرتے ہیں وہیں اس مقابلے کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعدادیہاں کا رُخ کرتی ہے۔ریس کے علاوہ تیراکی اور فٹبال کے مقابلے بھی منعقد ہوتے ہیں دوسری جانب جانوروں کی فلاح و بہبود کے اداروں نے ہاتھیوں کو مار کریوں بھگانے پر شدید تنقید کی ہے۔