06:34 am
انشورنس کی رقم کیلئے فراڈ، خاتون نے آرے سے ہاتھ کاٹ لیا

انشورنس کی رقم کیلئے فراڈ، خاتون نے آرے سے ہاتھ کاٹ لیا

06:34 am

لجو بلجانہ (نیوز ڈیسک) سلووینیا میں پولیس نے ایک خاتون پر دھوکہ دہی سے انشورنس کلیم حاصل کرنے کیلئے اپنے ہاتھ آرے سے کاٹنے کا الزام عائد کیا ہے۔ 21 سالہ ملزمہ اور اس کے ایک رشتے دار کو حراست میں‌ لے لیا گیاپولیس کا کہنا ہے کہ 21 سالہ خاتون نے حال ہی میں
انشورنس لی ہے اور فراڈ میں خاندان والے ملوث ہیں، اس خاندان کے 4 افراد کو حراست میں لیا تھا تاہم 2 کو رہا کر دیا گیا۔خاتون اور اسکے ساتھی پر اگر جرم ثابت ہو گیا تو انھیں 8 سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارنے ہوں گے، پولیس کے مطابق ملزمان نے انشورنس کروائی اور رقم کے حصول کیلئے خاتون کے گھر میں آرے سے ان کا ہاتھ جان بوجھ کر کاٹ دیا۔ملزمان خاتون کا کٹا ہوا ہاتھ ہسپتال لے جانے کے بجائے گھر ہی چھوڑ گئے تاکہ اس بات کا یقین دلایا جا سکے کہ معذوری مستقل ہے تاہم حکام نے اس خاتون کا کٹا ہوا ہاتھ وقت پر برآمد کر لیا اور اسے واپس جوڑ دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں