06:36 am
ملائیشیا میں منچلوں کا دیوار پر رقص

ملائیشیا میں منچلوں کا دیوار پر رقص

06:36 am

کوالالمپور (نیو زڈیسک) ملائیشیا میں خطروں کے کھلاڑیوں نے عمارت کی دیوار پر شاندار رقص کا مظاہرہ کر کے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منچلوں نے کوالالمپور میں ایک عمارت کی دیوار پر رقص کا ایسا شاندار مظاہرہ پیش کیا جسے دیکھنے والے
حیرت زدہ رہ گئے ۔ان افراد کو رقص کے دوران رسیوں کے ذریعے سہارا دیا گیا تھاجبکہ توازن کا خوب خیال رکھا گیا۔واضح رہے کہ ڈانسرز کا یہ گروپ کئی ممالک میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکا ہے۔ دیوار پر ڈانس کرنے کے اس منظر کو وہاں موجود لوگوں نے خوب پسند کیا. اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی اور لاکھوں لوگوں نے اسے لائک کیا۔

تازہ ترین خبریں